سعودی عرب میں سنیما گھر کھولنے اجازت دئیے جانے کے بعد چارسالوں کے دوران 44سنیما گھر کھولے جاچکے ہیں جنکا باقاعدہ طور پر افتتاح بھی کیا جاچکا ہے رپورٹ میں سبق ویب سائیڈ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مملکت میں پہلا سنیما 18اپریل 2018کو ریاض اور طائف میں کھولے گئے سعودی عرب وزارت اطلاعات ونشریات نے سماجی رابطے کی ویب سائیڈ ٹوئیٹر پر چاسالوں کے دوران کھولے جانے والے سنیما سے متعلق ایک انفوگراف شیر کیا اس انفوگراف کے مطابق سعودی عرب میں سنیموں کے افتتاح 2018سے 2021کے دوران اگست میں ہوئے
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے 13صوبوں میں سے 9صوبوں میں سنیما گھر کھولے جاچکے ہیں یادرہے کہ سعودی عرب نے 35سال بعد سنیما گھر کھولنے کی اجازت دی پہلا لائسنس امریکی کمپنی اے ایم سی انٹرٹیٹمنٹ کو جاری کیا گیا تھا
0 Comments