راولپنڈی اسلام آباد میں کورونا کے ساتھ ڈینگی وائرس بھی بےقابو ،وفاقی دارلحکومت میں 17کیس سامنے آگئے راولپنڈی میں انکی تعداد کہیں زیادہ

Breaking News

6/recent/ticker-posts

راولپنڈی اسلام آباد میں کورونا کے ساتھ ڈینگی وائرس بھی بےقابو ،وفاقی دارلحکومت میں 17کیس سامنے آگئے راولپنڈی میں انکی تعداد کہیں زیادہ

 



سید ظاہر حسین کاظمی 
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک طرف کورونا دوسری جانب ڈینگی وائرس کے بھی  انسانی قیمتی جانوں پر دم توڑ وار جاری اسلام آباد میں 24گھنٹوں کے دوران 17کے قریب ڈینگی وائرس کے کیس سامنے آگئے جن میں تین شہری علاقوں سے کیس رپورٹ کیے گئے جبکہ دیہی علاقے سے 14کیس سامنے آ چکے ہیں اسلام آباد میں رواں سال میں ڈینگی سے 2اموات بھی رپورٹ ہوچکی ہیں ڈینگی سے جابحق دونوں مریض غوری ٹاؤن فیز 4کے رہائشی بتائے جارہے ہے ذرائع کے مطابق اگر جڑواں شہروں کی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فوگنک اسپرے وقت پر کرا دی جاتی تو ڈینگی وائرس پر ابتداء سے ہی قابو پایا جاسکتا تھا ذرائع نے مذید بتایا ہے کہ پمز سے ایک اور راولپنڈی کے بے نظیر ہسپتال سے 20ہولی فیملی سے 61کیسز سامنے آ چکے ہیں اسی طرح ڈی ایچ کیو راولپنڈی سے 3نجی پرائیویٹ ہسپتال سے 4شفا انٹرنیشنل سے 2قائداعظم اہسپتال میں ایک ڈینگی وائرس کے کیس تصدیق ہوچکی ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ جڑواں شہر راولپنڈی اور اسلام آباد کی انتظامیہ فوری طور پر ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے تاکہ شہریوں کو کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی وائرس سے محفوظ بنایا جاسکے 
۔

Post a Comment

0 Comments