ظاہر حسین کاظمی
پاکستان ائیر لائن کے بیڑے میں 2طیاروں کا اضافہ ایک نئی ائیر بس اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچ گئی
پاکستان کی قومی ائیر لائن پاکستان انٹرنیشنل کے بیڑوں میں دو مذید طیاروں کا اضافہ ہوگیا ہے جن میں سے ایک ائیر بس وفاقی دارلحکومت کی سرزمین پر پہنچ چکی ہے ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل نے ٹینڈر کے ذریعے دو طیارے حاصل کیے ہیں جن میں سے ایک ائیر بس اسلام آباد پہنچ گئی ہے جبکہ دوسرا طیارہ آئندہ دونوں پاکستان کی سرزمین پر لائنڈ کرے گا دونوں طیارے 2017ساخت کے ہیں کوویڈ 19اور عالمی ہوا بازی کے حالات کے باعث پی آئی اے گزشتہ دو سالوں سے طیارے حاصل نہیں کرسکا تھا ان طیاروں کے اضافے سے پی آئی اے اپنے مسافروں کو مذید بہتر اور آرام دہ سفری سہولیات مہیا کرے گا ائیر مارشل ارشد ملک کے مطابق نئے طیاروں کا حصول اللہ کی مہربانی اور میری ٹیم کی کاوشوں سے عمل میں آیا ہے اللہ کا خاص کرم اور میری ٹیم کی شب وروز محنت کا ثمر ہے
اس موقع پرCEOپی آئی اے نے خصوصی طور پر PIAکے بورڈ آف ڈائریکٹر اور وزیر ہوا بازی کا بھی شکریہ ادا کیا ہے
0 Comments