پریس ریلیز
اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لئے کریک ڈاؤن جاری، جدید ٹیکنالوجی و تکنیکی بنیادوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دن رات محنت کرکے مختلف نوعیت کی وارداتوں میں ملوث 27 ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن اور لاکھوں روپے مالیت کا لوٹا گیا مال مسروقہ برآمد کرکے شہریوں کے حوالے کیا گیا،پولیس کے ان اقدامات سے نہ صرف جرائم کی شرح میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی بلکہ عوامی حلقوں میں بھی پولیس کا اعتماد بحال ہوا ہے
تفصیلا ت کے مطا بق وفا قی پولیس نے بڑ ے پیما نے پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کر یک ڈاؤن کے دوران بھر پو ر کارروائیوں میں گزشتہ دو دنو ں کے دوران 27ملزمان کو گرفتار کیا ہے اور آئند ہ بھی ایسی کارروائیوں کو جا ری رکھا جا ئے گا تا کہ شہریوں کو پر امن ماحول فراہم کیاجاسکے، پولیس رپورٹ کے مطا بق تھانہ بنی گالہ پولیس نے ملزم شمریز خان سے پسٹل 30 بور برآمد کیا،کورال پولیس نے ملزم عدنان سے پسٹل 30، نیلو ر پولیس نے دو ملزمان محمد طفیل اور عمران سے دو پسٹل 30 بور، لوہی بھیر پولیس نے ملزم ساجد انو ر سے پسٹل 30بور، کو ہسار پولیس نے ملزم حمزہ سے پسٹل 30بور، سی آئی اے پولیس نے ملزمان سبطین شاہ اور ثاقب علی سے دو پسٹل 30بور برآمد کرلیے، انو سٹی گیشن ونگ نے ملزم عمیر اکر م سے پسٹل 30بو ر معہ ایمو نیشن برآمدکرلیا، آبپارہ پولیس نے ملزمان دانش، ما لک خان اور عبد الرافع سے دو پسٹل، ایک 12بور گن معہ ایمو نیشن، گو لڑ ہ پولیس نے ملزمان سجادخان اورخالد عثمان سے دو پسٹل 30بور،اسی طر ح کھنہ پولیس نے ملزم کا مران سے پسٹل 30بور، تھا نہ کو رال پولیس نے شہر ی سے چھینی گئی گا ڑ ی ما لیتی 14لا کھ روپے اور 2چوری شدہ مو ٹر سائیکل برآمد کرلیے، جبکہ ملزم عبد الر حمان عرف ما نو کو مو ٹر سائیکل چوری میں گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی، ویمن پولیس نے چوری کے مقدمہ میں ملزمہ شازیہ کو گرفتار کرکے 3لا کھ 20 ہزارروپے کے طلا ئی زیو رات برآمد کرلیے، کو رال اور سہالہ پولیس نے ملزمان عبد الر حمان اور ذیشان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی، جبکہ مجرمان اشتہاریو ں و عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران پولیس ٹیموں نے آ ٹھ مجرمان کو گرفتار کیا ہے۔
سینئیر آفیسرز نے پولیس ٹیموں میں شامل افسران وملازمان کی اس اچھی کارکردگی کوسراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے، انہو ں نے تما م پولیس افسران کو ہدایت جار ی کر تے ہو ئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلا ف کر یک ڈاؤن کر تے ہوئے ان کی گرفتاری کو یقینی بنا ئیں اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہوئے ہیں،انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا ئیں،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے، شہر یوں کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی،
پی آ ر او/اسلام آباد پولیس
مور خہ 21-09-2021
0 Comments