اسلام آباد ،حلقہ این اے 52میں اقتدار کے پہلے تین سالوں میں بلاتفریق پایہ تکمیل تک پہنچنے والے ترقیاتی منصوبے مخالفین کی سیاست کے خاتمے کے لیے آخری کیل ثابت ہوں گئے ،راجہ خرم نواز

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ،حلقہ این اے 52میں اقتدار کے پہلے تین سالوں میں بلاتفریق پایہ تکمیل تک پہنچنے والے ترقیاتی منصوبے مخالفین کی سیاست کے خاتمے کے لیے آخری کیل ثابت ہوں گئے ،راجہ خرم نواز

 


 


یونین کونسل میں سوئی گیس،بجلی کی اپ گریڈیشن،سڑکوں،گلیوں،سیوریج،پانی اور صحت مراکز کے لئے کروڑوں کے فنڈ خرچ کئے جاچکےہیں ،ممبرقومی اسمبلی 


 


اسلام آباد (ظاہر حسین کاظمی )یونین کونسل کرپا میں گیس فراہمی کے افتتاح کی  تقریب جلسے میں تبدیل رکن قومی اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ راجہ خرم نواز نے 2018کے الیکشن میں گاؤں کرپا(یوسی کرپا )کے عوام سے گیس کی فراہمی کے لیے کیا ہوا وعدہ پورا کردیا  مسجد کے گیس میٹر سے گیس کی فراہمی کا باقاعدہ طور پر افتتاح کرتے ہوئے اہل علاقہ کو گیس کی فراہمی پر ممبر قومی اسمبلی کی طرف سے مبارک باد پیش کی گئی 
 تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزیونین کونسل کرپا ،گاوں کرپا میں گیس کی فراہمی کے سلسلے میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں پہنچنے پرممبر قومی اسمبلی  راجہ خرم نواز کا چیئرمین یونین کرپا راجہ زاہد محمود اور وائس چیرمین اسد علی شاہ سمیت اہل علاقہ کی طرف سے شاندار استقبال کیا گیا افتتاحی تقریب میں اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں  شرکت کی منعقدہ افتتاحی تقریب کے موقع پر ممبر قومی اسمبلی راجہ خرم نواز کا شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے آپ کے سامنے آج مجھے ایک بار ایک اور وعدے کی تکمیل پر سرخرو کیا ہے 2018 کے الیکشن میں آپ سے گیس کی فراہمی کا جو  وعدہ کیا تھا وہ حقیقی معنوں میں وفا کردیا ہے میں آج میں  فخر محسوس کررہا ہوں انہوں نے مذید کہا کہ اہل علاقہ یوسی کرپا نے ہمیشہ مجھے عزت دی ہےیونین کونسل کرپا میں سوئی گیس،بجلی کی اپ گریڈیشن،سڑکوں،گلیوں،سیوریج،پانی اور صحت مراکز کے لئے کروڑوں کے فنڈ خرچ کئے جاچکے ہیں  راجہ خرم نواز نے مذید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ میں نے عہد کیا تھا کہ منتخب ہونے کے بعد حلقہ کے مسائل کو بلاتقریق حل کروں گا جس کا منہ ثبوت آپ کے سامنے ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے پہلے تین سالوں میں حلقہ کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے بلاتفریق ترقیاتی منصوبوں  پر کام شروع کیا گیا اور مکمل کیے گئے ہیں اور باقی ترقیاتی منصوبوں  پر بھی جلد  کام جاری کردیا جائے گا انکا کہنا تھا کہ مخالف سیاسی جماعتوں نے عوام کو لولی پاپ دیتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کو صرف سوشل میڈیا تک ہی محدود رکھا ہم نے جو وعدہ کیا اسکو اپنے اقتدار کے پہلے تین سالوں میں ہی مکمل کیا جو مخالف سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں کے سیاسی مستقبل کے خاتمے کےلیے آخری کیل ثابت ہوگا منعقدہ تقریب میں  پروفیسر راجہ عامر،راجہ فاروق احمد،سید ارشاد حسین شاہ اور چیئرمین راجہ زاہد حسین ڈویلپمنٹ کوارڈینیٹر راجہ آصف محمود  نےبھی یوسی کرپا میں ہونے والے ترقیاتی کاموں پر راجہ خرم نواز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے  MNAکی کاوشوں کو سراتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا

Post a Comment

0 Comments