جھنگی سیداں پشاور روڈ میں بجلی کا کئی کئی
گھنٹوں غائب رہنا معمول بن گیا بجلی کی بندش کی وجہ سے اہل علاقہ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے
رہائشیوں کی طرف سے ایم این اے اسد عمر کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے
اسلام آباد( چیف رپورٹر )حلقہ این اے 54 کی گنجان آباد یونین کونسل 45 جھنگی سیداں پشاور روڈ اسلام آباد اور اس سے ملحقہ علاقے بجلی کی طویل بندش سے رہائشی عاجز آگئےاتوار کو بھی مذکورہ علاقوں میں صبح 7 بجے سے 12بجے تک بجلی بند کردی جاتی ہے عوام کو روزانہ اس صورتحال سے گزرنا پڑتا ہے اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے حلقہ کے عوام نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری متعلقہ علاقوں کو بجلی فراہم کرنے والے فیڈرز کو تبدیل کرائیں بصورت دیگر ہم پاکستان تحریک انصاف سے وفاداریاں تبدیل کرنے پر مجبور ہوں گے اہل علاقہ نے صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ این اے 54 یونین کونسل 45 کے علاقے جھنگی سیداں میں روزانہ کی بنیاد پر گھنٹوں لوڈ شیڈنگ نے سابقہ دور کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں شدید گرمی کی وجہ سے مریضوں بزرگوں اور بچوں کا برا حال، خواتین کو گھریلو امور میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہےبجلی بندش کی وجہ سے پینے کے پانی کی سپلائی بھی معطل ہوچکی ہے اہلیان جھنگی سیداں نے کہا کہ ہم بھی اس ملک کے شہری اور ٹیکس دہندہ ہیں، پاکستان تحریک انصاف کو ہم نے بھی ووٹ دیئے ہیں اس لئے ہمارے مسائل بھی حل ہونے چاہیں
0 Comments