ویٹرنری ڈاکٹرز یا عملے کے حوالے ادویات کی عدم فراہمی بارے شکایات موصول ہوئی تو انکے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے،ڈائریکٹر ایگرکلچر
ہرممکن مویشیوں کی بہتر طریقے سے طبی دیکھ بھال اور انکےعلاج ومعالجہ کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ،وقار انور
اسلام آباد
ظاہر حسین کاظمی
ڈائریکٹر ایگرکلچر وقار انور کا اسلام آباد کے رورل سرکل ترلائی میں ویٹرنری ادویات کے سٹور کا وزٹ دوران وزٹ ڈائریکٹر ایگرکلچر نے ویٹرنری ہسپتالوں کے لیے سٹور میں پڑے ہوئے ادویات کے اسٹاک کا جائزہ لیتے ہوتے ہدایت جاری کیں کہ مویشیوں کے مفت علاج معالجہ کے لیے ادویات کی فراہمی کو اسلام آباد میں موجودتمام ویٹرنری ہسپتالوں میں یقینی بنایا جائے انکا اس موقع پر کہنا تھا کہ اگر کسی بھی ویٹرنری ہسپتال میں تعینات ویٹرنری ڈاکٹرز یا عملے کے حوالے ادویات کی عدم فراہمی بارے شکایات موصول ہوئی تو انکے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے وقار انور کا مذید کہنا تھا کہ مویشیوں کی طبی دیکھ بھال کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے
0 Comments