وفاقی دارلحکومت میں تیسرے روز بھی پولیو مہم بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہی قطرے نہ پلانے کی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنرز کی کاروائی
ضلعی اسسٹنٹ کمشنرز کی طرف سے تجاوزات مافیا سمیت ڈی سی ریٹ کو نظرانداز کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی گئی اور کورونا ایس اوپیز کا جائز لیا گیا
اسلام آباد
(ظاہر حسین کاظمی )شہراقتدار میں تجاوزات مافیاسمیت کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے اور مضر صحت غیرمعیاری کھانے پینے کی اشیائے خوردونوش کی خریدوفرخت ،ڈی سی ریٹ کی خلاف وزی پر کاروائی،تیسرے روز بھی اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر نگرانی پولیو ٹیمز کے ہمراہ پولیو فری پاکستان کے تحت بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پولیو مہم تیسرے روز بھی بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہی متعدد جگہوں سے والدین کی طرف سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار پر ضلعی انتظامیہ کو شکایات موصول ہوئی تاہم ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے موقع پر جاکر اپنی نگرانی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائےدوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر سٹی( ایریا) رانا موسیٰ نے اپنے متعلقہ ایریا میں روز مرہ کی اشیائے ضروریات کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور ڈی سی ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی اور غیرمعیاری اشیاء خردونوش کی خریدوفروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے جرمانے کیے اور وراننگ جاری کیں جبکہ کہ اے سی سیکرٹریٹ /کورال انیل سعید نے بھی غیر معیاری دودھ کی فروخت کو مارکیٹ میں غیر یقینی بناتےہوئے 100لیٹر دودھ کو موقع پر ہی تلف کردیا جبکہ ڈی سی ریٹ کی خلاف ورزی پر جرمانے کیےاسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے پھلگراں ، نئی آبادی ، کرنل امان اللہ روڈ اور بھارہ کہو سے ملحقہ علاقوں میں جبکہ
اے سی صدر ثانیہ پاشا نے پولیو ٹیم کے ہمراہ ترنول کے علاقے میں رورل 4 زون میں بچوں کو پولیو کی ویکسین پلانے کے انکار پر خود موقع پر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے بہارہ میں پولیو ٹیم کو دھمکیاں دینے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا اے سی انڈسٹریل ایریا نے بھی ڈی سی ریٹ پر روزہ مرہ کی اشیائے ضروریات کی خریدوفرخت کو یقینی بنانے کے لیے متعدد دوکانوں کا وزٹ کرتے ہوئے کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر رورل ظہروف فدا ملک کی زیر نگرانی مارگلہ ٹاؤن راول ،ٹاؤن میں سی ڈی اے انفورسمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا گیا اور کورنگ کے ساتھ غیرقانونی تعمیرات کو مسمار کرتے ہوئے سرکاری جگہ کو خالی کرلیا گیا۔
0 Comments