اسلام آباد ،شہریوں کی شکایات پر ضلعی انتظامیہ کا منافع خوروں کے خلاف آپریشن

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ،شہریوں کی شکایات پر ضلعی انتظامیہ کا منافع خوروں کے خلاف آپریشن

اسلام آباد  

اے سی صدر ذون  کی نے  I-10/4 میں پھلوں/سبزیوں ودیگر شاپس کا وزٹ کرتے ہوئے منہ مانگے دام وصول کرنے پر ایک دکاندار کو پولیس کے حوالے کردیا 


اسسٹنٹ کمشنرز کی طرف سے دکانداروں کو ہرممکن  ڈی سی ریٹ کے مطابق روزمرہ اشیائے ضروریات کی فروخت کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری 



اسلام آباد (چیف رپورٹر)اسلام آباد میں اشیاء خوردونوش کی ڈی سی ریٹ کے مطابق خریدوفروخت کو یقینی بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز اسلام آباد کاڈی سی کی ہدایت پر مختلف مارکٹیس کا وزٹ سرکاری ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر جرمانے اور وراننگ جاری ، اسسٹنٹ کمشنرز کی طرف سے دکانداروں کو ڈی سی ریٹ پر عمل درآمد یقینی بنانے کی سختی سے ہدایات
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ثانیہ پاشا صدر ذون  کی طرف سے  I-10/4 میں پھلوں/سبزیوں ، دودھ دہی،گوشت /چکن  کی شاپس کے علاؤہ   کریانہ سٹوروں میں چیکنگ کرتے ہوئے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا خلاف ورزی پر 1 دکاندار  گرفتارجبکہ  4 کو جرمانہ کیےگئے  دوسری جانب اے سی انڈسٹریل ایریا نے بھی اپنے متعلقہ ایریا میں مذکورہ شاپس کا وزٹ کیا اور  خلاف ورزی پر جرمانے کرتے ہوئے وراننگ جاری کیں اسی طرح  اے سی پوٹھوہار زون  نےبھی جھنگی سیداں میں روز مرہ  اشیائے ضروریات  کی قیمتوں بارے جائزہ لیتے ہوئےسرکاری ریٹ لسٹ کو نظرانداز کرکے شہریوں سے منہ مانگے دام وصول کرنے پر  5 افراد کوگرفتار کرتے ہوئے مقامی پولیس کے حوالے کردیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر شارلیمار سدرہ انور  نےبھی  روزمرہ استعمال ہونے والی کھانے پینے کی چیزوں کی ڈی سی ریٹ کے مطابق  مارکٹیس میں خریدوفروخت کو یقینی بنانے کے لیے  اپنے متعلقہ ایریا میں موجود مارکیٹس کا وزٹ کرتے ہوئے خلاف ورزی پر 3 دوکانداروں کو جرمانے کیے گئے جبکہ اے سی رورل ذخروف فدا ملک نے ڈی ایچ اے 2 ، بحریہ ٹاؤن کے علاؤہ جی ٹی روڈ میں پرائس چیکنگ کے ساتھ NCOCکی ہدایت پر  کورونا ایس او پیز بارے جائزہ لیا اس موقع پر سرکاری ریٹ لسٹ کو نظرانداز کرنے پر  دو دوکانوں جو  سیل کرتے ہوئے تین افراد کو  مقامی پولیس کے حوالے کردیا اسی طرح اے سی سیکرٹریٹ انیل سعید نے بھی بری امام کے علاقے میں پٹرول اور گیس کی غیرقانونی طریقے سے فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے  04 افراد کو  گرفتار کرتے ہوئے  ایجنسیاں سیل کردی گئیں اسکے علاؤہ  روزمرہ  اشیاء ضروریات کی  قیمتوں کے علاؤہ COVID-19 SOPs بارے جائزہ لیا جبکہ  نیشنل لائبریری کی کینٹین میں کھانے پینے کی اشیاء کے معیاری ہونے کے لیے معائنہ کیا  خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ اور ہدایات جاری کی گئیں
، 

Post a Comment

0 Comments