اسلام آباد ،چہلم امام حسینؓ کے موقع پر وفاقی پولیس کے نوجوانوں افسران کو بہترین ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے پر شاباش دیتا ہوں ،ائی جی اسلام آباد

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ،چہلم امام حسینؓ کے موقع پر وفاقی پولیس کے نوجوانوں افسران کو بہترین ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے پر شاباش دیتا ہوں ،ائی جی اسلام آباد

 

اسلام آباد 

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر تمام پولیس ڈویژنز کے افسران وجوان نے جس کارکردگی کا مظاہرہ کیا شاباش کے مستحق ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھرپور معاونت پر خراج تحسین ،پولیس سمیت تمام اداروں نے مشترکہ طور پر امن و امان قائم رکھنے میں بہترین کردار اداکیا، آئی جی اسلام آباد
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر کی زیر نگرانی ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے چہلم امام حسین ؓ کے دوران جلوس کے لئے ایک جامع سکیورٹی پلان ترتیب دیا ، فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی بدولت جلوس پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہو ا ،ڈی آئی جی اور ایس ایس پی آپریشنز خود جلوس کی نگرانی کرتے رہے اور فیلڈ میں موجود رہے، آئی جی اسلام آباد نے بھی مرکز ی جلوس کادور ہ کیااور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے مناسب ہدایا ت جاری کیں ۔
آئی جی اسلام آباد نے تمام ڈی آئی جیز ، اے آئی جی سپیشل بر انچ اور ایس ایس پیز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ چہلم امام حسینؓ کے موقع پر سیکیورٹی و ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لئے بہترین انتظامات کیے جو قابل تحسین ہیں جبکہ فرائض کی بہترین انجام دہی پر تمام ڈویژن کے افسران و جوان بھی شاباش کے مستحق ہیں، اسلام آباد پولیس کی بھر پور معاونت کرنے پر ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا تہہ دل سے مشکورہوں،انہوں نے مزید کہا کہ میرے افسران و جوانوں نے محنت اور لگن کے ساتھ ایک ٹیم کے طور پر کام کرتے ہوئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا ، اسلام آباد پولیس امن و امان قائم رکھنے کے ساتھ ساتھ ہر شہری کی جان و مال کے تحفظ کی ضامن ہے 

Post a Comment

0 Comments