پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ہونے والے کرکٹ سیریز کا اعلامیہ جاری کردیا پی سی بی کے مطابق نیوزی آج نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آگاہ کیا ہے کہ انہیں سیکورٹی کے حوالے سے الرٹ کیا گیا ہے اس لئے یکطرفہ طور پر پاکستان میں ہونے والی کرکٹ سیریز کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت پاکستان نے مہمان ٹیم کی سیکورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کر رکھے تھے جب کہ نیوزی کی کرکٹ ٹیم کو ہرممکن بورڈ کی طرف سے سیکورٹی کی یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی جبکہ وزیر اعظم پاکستان نے ذاتی طور نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم سے رابطہ کیا اور انہیں بتایا کہ ہماری سیکورٹی انٹیلیجنس دنیا کی ایک بہترین ایجنسی ہے اور مہمان ٹیم کوکوئی سیکورٹی تھریٹ نہیں ہے تاہم نیوزی لینڈ ٹیم کے آفیشلز نے حکومت پاکستان کی سیکورٹی پر اطمینان کا اظہار کرچکے ہیں
0 Comments