اسلام آباد ،چہلم امام حسینؓ کے مو قع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں گئے ،آئی جی اسلا م آباد

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ،چہلم امام حسینؓ کے مو قع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں گئے ،آئی جی اسلا م آباد





 اسلام آباد 

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چہلم امام حسینؓ کے موقع پر برآمد ہونے والے جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں ڈی آئی جیز،اے آئی جیز اورایس ایس پیزنے شرکت کی ،آئی جی اسلام آباد نے ڈی آئی جی آپریشنز کو تمام تر سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی خو د کر نے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چہلم کے موقع پر دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملکر جامع سیکیورٹی پلان مرتب کیا جائے ، جلوس کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لئے خصوصی طور پر سی ٹی ڈی کے جوانوں کو تعینات کیا جائے ، جلوس کے راستے میں آنے والی عمارتو ں کی چھتوں پر تربیت یافتہ سنائپر ز تعینات کئے جائیں، غیر ضرروی راستوں کو خار دار تاروں سے بند کیا جائے، تمام سینئر افسران امن و امان قائم کرنے کے لئے امام بارگاہوں کے منتظمین دیگر علمائے اکرام اور تاجر کمیونٹی سے ملا قات کریں،کورونا کے حوالے سے جاری کردہ حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنا یا جائے، ڈیوٹی پر مامور رضاکاروں سمیت پولیس کے افسران و جوانوں کو بھی سپیشل کارڈز جاری کیے جائیں ، جلوس کے راستے میں ٹریفک کے داخلے پر پابند ی عائد کی جائے ۔

  ڈی جی سیف سٹی کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کے لئے سیف سٹی میں خصوصی کنٹرول روم قائم کیا جائے ، جلوس کی ڈرون ،سی سی ٹی وی کیمروں، سمارٹ کارز کی مدد سے سرویلنس اور ویڈیو ریکا رڈنگ کی جائے ، جلوس میں داخل ہونے والے ہر شخص پر کڑی نگاہ رکھیں تاکہ کوئی بھی ناخوشکوار واقعہ رونما نہ ہوسکے۔
 ڈی آئی جی ہیڈکوراٹرز جلوس کے دوران لا جسٹک سپورٹ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو وقت پر معیاری کھانے کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

اے آئی جی سپیشل برانچ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جلوس میںداخل ہونے والے تمام افراد واک تھرو گیٹ سے گزر کر داخل ہوں ، تما م عزاداروں کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے ، کوئی بھی شخص بغیر چیکنگ کے اندر داخل نہ ہوسکے،بم ڈسپوزل سکواڈکا عملہ جلوس کے دوران سرچنگ کو یقینی بنائے گا۔

ایس ایس پی ٹریفک ایک جامع ٹریفک پلان مرتب کریں جلوس کے دوران کار پارکنگ کا مناسب کا انتظام کیا جائے اوراس بات کو یقینی بنائیں کہ گاڑیوں کی پارکنگ جلوس کے راستے سے دور رکھی جائے۔
آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ جلوس کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرتے ہوئے وقت کی پابندی کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جائے، مزید انہوں نے کہاکہ سیکیو رٹی انتظامات میں کسی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments