مسلم لیگ ن کے دور میں وفاقی دارلحکومت کی یونین کونسل پاھگ پنوال جو اسلام آباد کے مضافات میں واقع ہے اس سے ملحقہ سڑک ہرن میرا روڈ جس کی کڑوروں روپے کی لاگت سے تعمیر نو ہوئی لیکن بدقسمتی رہی کہ سابقہ دور حکومت میں مذکورہ سڑک کی تعمیر نو میں محمکہ لوکل گورنمنٹ اسلام آباد کے ذمہ دار ایریا آفیسر کی مبینہ ملی بھگت سے ناقص میٹریل کا بے دریغ استعمال کیا گیا جسکی وجہ سے سڑک چند ماہ بعد ہی دوبارہ کھنڈرات میں تبدیل ہوگئی تھی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس سڑک پر گاڑی میں سفر کرنا تو دور کی بات رہائشوں کا پیدل چلنا ہی مشکل ہوگیا تھا ایسے حالات میں مالی طور پر مستحکم افراد نے اپنی مدد آپکے تحت سڑک کی تعمیر نو کا کام خود شروع کردیا ہے سڑک کی تعمیر نو تقریبا ایک کلومیٹر تک ہورہی ہے اسکے علاؤہ اس سڑک کا بڑا حصہ تقریبا چار سے پانچ کلومیٹر جو ہائی وے اسلام آباد کے ساتھ جاملتا ہے وہ تاحال کھنڈرات کی شکل اختیار کیے ہوا ہے جہاں پر مقامی سماجی شخصیات کی طرف سے سڑک کے کچھ حصے کی تعمیر نو کا سلسلہ شروع کیے گیا وہاں پر اسی سڑک سے ملحقہ رہائشیوں نے کا کہنا ہے سڑک کی موجودہ صورت احوال کے پیش نظر ایم این اے راجہ خرم نواز از خود نوٹس لیتے ہوئے مکمل سڑک کی تعمیر نو میں اپنا اہم کردار ادا کریں یاد رہے کہ ممبر قومی اسمبلی راجہ خرم نواز پہلی بار ہی حلقہ این اے 52سے بھاری اکثریت کے ساتھ الیکشن 2018میں ایم این منتخب ہوئے جنھوں نے عرصہ تین سال میں اپنے حلقہ کی عوام کے مسائل کے حل کے لیے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی اور اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچا چکے ہیں جہاں کے رہائشی بھی اس بارے امید میں ہیں کہ ایم این اے راجہ خرم نواز اس سڑک کی تعمیر نو میں دلچسپی لیتے ہوئے دیرینہ مسلہ حل کریں گئے
0 Comments