وفاقی پولیس کے تفتیشی افسران کی استعداد کار بڑھانے کے لئے کرائے گئے کورسز جن میں جدید ٹیکنالوجی ‏کاآغاز ‏

Breaking News

6/recent/ticker-posts

وفاقی پولیس کے تفتیشی افسران کی استعداد کار بڑھانے کے لئے کرائے گئے کورسز جن میں جدید ٹیکنالوجی ‏کاآغاز ‏

پریس ریلیز

وفاقی پولیس کے تفتیشی افسران کی استعداد کار بڑھانے کے لئے کرائے گئے کورسز  جن میں جدید ٹیکنالوجی، ہیومن ریسورسز، تکنیکی کا استعمال جیسے شامل ہیں تفتیشی افسران نے ان کورسز سے بھرپور استفادہ حاصل کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے مقدمات میں قتل، اقدام قتل کے 11 ملزمان کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن کے احکامات کی روشنی میں تفتیش کے نظام کو مزید فعال بنانے کے لئے تفتیش افسران کو مختلف تفتیشی کورسز کرائے گے جس سے روایتی تفتیش کے جگہ جدید تفتیش نظام کو متعارف کروایا گیا جس سے تفتیش افسران نے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے جدید تکنیکی بنیادوں پر تفتیش عمل شروع کی جس کے خاطرخواہ نتائج برآمد ہوئے اور ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا یا گیا، قتل اور اقدام قتل کے ملزمان کو قانون کے شکنجے میں لانے میں کامیاب ہوئے جن میں مقدمہ نمبر 637مو رخہ 13.07.021 زیر دفعہ 302ت پ تھا نہ کو رال میں ملزمان دوطا ر ق محمود اور اظہر محمودکو گرفتار کیا ملزمان نے جا ئید اد کے تنا زعہ پر فائر نگ کرکے فرزند علی کو قتل کردیا تھا، مقدمہ نمبر 166مو رخہ21.08.021زیر دفعہ 302ت پ تھا نہ کو رال میں ملزم بشارت حسین و دیگر ملزمان نے جا ئید اد کے تنا زعہ پر قدیر احمد کو قتل کیا تھا کو گرفتار کرلیاگیا، دو ملزمان عبو ری ضما نت پر ہیں،شہزاد ٹا ؤن پولیس نے مقدمہ نمبر 392 مورخہ 08.11.12 بجرم 452/148/149/302/324 ت پ تھانہ شہزاد ٹاون اسلام آباد میں مجرمان اشتہاری مجرمان مشتاق ولد بشیر اور داود ولد بشیر ساکنائے خان کلے تحت بھائی ضلع مردان کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے رشتہ نہ دینے کے تنا زعہ پر پھوپھی ذاد کو گولی مار کر قتل کرنے کے بعد روپو ش تھے،مقدمہ نمبر 300 مورخہ 03-08-21 زیر دفعہ 302ت پ تھانہ شہزاد ٹاون نے ملزم راجہ عمیر اکرام ولد محمد اکرم سکنہ شکریال راولپنڈی کو گرفتار کرلیا،ملزم نے فائر نگ کرکے شیر فگن کو قتل کر دیا تھا، ملزم کے خلاف اسلام آباد  اور راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں قبل ازیں بھی اغواء، منشیات اور نا جا ئز اسلحہ کے مقدما ت درج ہیں، مقدمہ نمبر 527مو رخہ 30.05.21 زیر دفعہ 302/324 ت پ تھانہ ترنول میں ملوث دو ملزمان محمد وسیم اور جا وید کو گرفتارکیا ہے ملزمان نے حضر ت دین کو دوران لڑ ائی جھگڑا کے دوران فائرنگ  کرکے قتل کردیا تھا ۔ مقدمہ نمبر 489 مو رخہ10.09.21زیر دفعہ 302ت پ تھانہ کو ہسار میں ملوث ملزم حارث کوگرفتار کیا ہے ملزم نے ثاقب کو قتل کیا تھا کو گرفتارکیا ہے۔ تفتیشی افسران نے ملزمان کی گرفتار ی کے لیے مختلف علا قوں میں ریڈ کیے اور ان کی گرفتار ی عمل میں لائی، ملزمان کے خلاف تفتیش شروع کر دی گئی ہے،ٹھو س شواہد کی روشنی میں ان کے چالا ن مجا ز عدالتوں میں بھجو ائے جائیں گئے تا کہ یہ ملزمان سزا سے نہ بچ سکیں، 
    
ڈی آئی جی آ پر یشنز افضا ل احمد کوثر نے انو سٹی اور آ پریشنزڈویژن کے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر وسائل اور جدید طریقہ انوسٹی گیشن کو استعمال کر کے ان وارداتوں میں ملوث عدم گرفتار ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے اور ان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لائیں تاکہ مظلوم خاندانوں کو انصاف مل سکے اور ایسے سنگین نوعیت کے جرائم کا قلع قمع کیا جا سکے۔ انہو ں نے کہا کہ شہریوں کی جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لیے تما م تر وسائل بروئے کار لائے جا ئیں، جرائم پیشہ عنا صر کے خلاف کارروائیوں کو یقینی بنایا جا ئے تا کہ شہریوں کو ریلیف  مہیا کیا جا سکے، پولیس افسران جرائم کی بیخ کنی کے لیے تمام تر اقداما ت برؤے کار لائیں۔ 
پی آ ر اواسلام آ باد پولیس
مورخہ18.09.21

Post a Comment

0 Comments