آٹا ،چینی ودیگر روزمرہ کی اشیاء ضروریات کے منہ مانگے دام وصول کرنے اورکورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری رہیں گئی ،سدرہ انور
کورونا ایس اوپیز پر عمل کرنا ہر شہری پر لازم ہے منہ مانگے دام وصول کرنے والوں کے خلاف شہری شکایات کریں کاروائی ہوگی ،اسسٹنٹ کمشنرز
اسلام آباد (ظاہر حسین کاظمی )شہریوں کی شکایات پر ضلعی انتظامیہ کے اسسٹنٹ کمشنرز کا ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی خصوصی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت کی مختلف مارکیٹس میں سرپرائز وزٹ ،سرپرائز وزٹ کا مقصد ڈی سی ریٹ کے مطابق اشیاء خوردونوش کی خریدوفروخت کو یقینی بنانا اور کورونا سے بچاؤ کے لیےجاری ایس اوپیز بارے جائزہ لینا تھا اسسٹنٹ کمشنر رورل ایریا ذخروف فدا ملک نے ترامڑی ترلائی سبزی منڈی کا وزٹ کیا اور ڈی سی ریٹ کے مطابق اشیاء خوردونوش کی خریدوفروخت کے علاؤہ کورونا ایس اوپیز کا جائزہ لیا دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر شالیمار سدرہ انور نے اپنے متعلقہ ایریا میں مارکیٹس کا وزٹ کیا آٹا چینی کے علاؤہ دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں بارے جائزہ لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری ریٹ لسٹ کو نظرانداز کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے جرمانے کیے تاہم کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر بھی اے سی شارلیمار کی طرف سے کاروائی کی گئی اور وراننگ جاری کیں اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے بھی شہریوں کی شکایت پر ایچ نائن مارکیٹ کا وزٹ کرتے ہوئے کورونا ایس اوپیز کے علاؤہ آٹا چینی ودیگر روزمرہ اشیاء ضروریات کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیتے ہوئے انکی خریدوفروخت کو ڈی سی ریٹ کے مطابق یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی مجسٹریٹ (صدر) زون نے مین جی ٹی روڈ ترنول ، بے نظیر چوک پر دوکانوں ، ریسٹورنٹ کا وزٹ کیا ایس او پیز کے علاؤہ ڈی سی ریٹ لسٹ کا جائزہ لیا خلاف ورزی پر جرمانے کیے گئے اور وراننگ جاری کیں دوران وزٹ اسسٹنٹ کمشنرز اسلام آباد کی طرف سے دکانداروں کو ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ ہر ممکن اشیاء خوردونوش کی خریدوفروخت کو ڈی سی ریٹ لسٹ کے مطابق یقینی بناتے ہوئے شریوں سے منہ مانگے دام وصول کرتے ہوئے خودساختہ مہنگائی پیدا کرنے سے باز رہیں دوسری جانب ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ ہر ممکن شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے
0 Comments