سی ڈی اے کے ایریا انسپکٹرز کی مبینہ ملی بھگت ضیاء مسجد کھنہ پل پر تجاوزات مافیا کو کھلی چھوٹ مل گئی ٹریفک کا نظام متاثرہ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں تہہ ہونے لگا شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

سی ڈی اے کے ایریا انسپکٹرز کی مبینہ ملی بھگت ضیاء مسجد کھنہ پل پر تجاوزات مافیا کو کھلی چھوٹ مل گئی ٹریفک کا نظام متاثرہ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں تہہ ہونے لگا شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

اسلام آباد 

سی ڈی اے کے ایریا انسپکٹرز کی مبینہ ملی بھگت ضیاء مسجد  کھنہ پل پر تجاوزات مافیا کو  کھلی چھوٹ مل گئی ٹریفک کا نظام متاثرہ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں تہہ ہونے لگا شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا 
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد بھر میں جہاں تجاوزات مافیا کے خلاف ضلعی انتظامیہ و سی ڈی اے کے مشترکہ آپریشن کیے جارہے ہیں وہاں پر ہی اگر دیکھا جائے تو وفاقی دارالحکومت کے رورل سرکل  ضیاء مسجد اور کھنہ پل لہتراڑ روڈ پر تجاوزات مافیا کو کھلی چھٹی دے دی گئی بڑھتی ہوئی تجاوزات شہریوں کے لیے وبال جان بن چکی ہے ریڑھی بانوں سمیت ہوٹل مالکان کے ساتھ سی ڈی اے کے ایریا انسپکٹرز کا گھٹ جوڑ بڑھتی ہوئی تجاوزات کا سبب بن رہا ہےسڑک کے دونوں اطراف ریڑھی بانوں  سمیت ہوٹل مالکان کی طرف سے  غیرقانونی بنائے گئے  ٹھیوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی  متاثر ہونے کے ساتھ  شہریوں کاپیدل چلنا بھی مشکل ہوچکا ہےشہریوں نے چیئرمین سی ڈی اے سمیت ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے اپیل کی ہے کہ کھنہ پل ضیاء میں تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن کے احکامات صادر فرمائیں تاکہ بڑھتی ہوئی تجاوزات سے پیدا ہونے والی مشکلات سے بچا جاسکے 

Post a Comment

0 Comments