اسلام آباد
ظاہر حسین کاظمی
وفاقی پولیس کا احسن اقدام، تھانوں کے اندر عرصہ دراز سے خستہ حالت میں کھڑی گاڑیوں و موٹرسائیکلز کو محفوظ مقام پر منتقلی کا عمل تیزی سے جاری ایسے اقدامات سے نہ صرف روایتی تھانہ کلچر کی تبدیلی میں معاون ثابت ہوں گئے بلکہ اندرونی حصوں کو صاف ستھرا سبزوشاداب بنانے میں بھی مدد ملے گی آئی جی اسلام آباد
تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کے احکامات کی روشنی عام آدمی کو تھانہ کی سطح پر بہتر ماحول مہیا کرنے کے لئے تھانوں میں عرصہ دراز سے کھڑی گاڑیوں و موٹر سائیکلز کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے زیادہ تر تھانوں میں منتقلی کا کام مکمل ہو چکا ہے اور ساتھ ساتھ منتقل شدہ مال مقدمہ کی حفاظت کو بھی یقینی بنانے کے اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ قابل شناخت گاڑیوں و موٹر سائیکلز کو ان کے اصل مالکان کے حوالے کرنے کا عمل بھی جاری ہے اور لاوارث گاڑیوں وموٹرسائیکلز کے آکشن کا عمل متعلقہ ادارے سے ملکر طریقہ کار وضع کیا جارہا ہے جوجلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا اس امر کے مکمل ہونے کے بعد تھانوں کے اندرونی اور بیرونی حصوں کو صاف ستھرا،سرسبز و شاداب اور خوبصورت بنایا جائے گا
آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے افسران و جوانوں کے نام اپنے ایک پیغام میں کہا کہ تھانوں میں آنے والے پریشان حال شہریوں کے ساتھ دوستانہ ماحول رکھتے ہوئے خوش اخلاقی سے پیش آئیں ان کے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں اس سے نہ صرف پولیس کے کردار میں مزید نکھار پیدا ہوگا بلکہ کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ ملے گا فورس کے مجموعی تشخص کو بہتر کرنے میں معاون ثابت ہوگا پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں بہتری آئے گی سائلین کی عزت نفس کو یقینی بنائیں ان کی رہنمائی کریں تاکہ ان کو تحفظ کا احساس ہو کسی قسم کا خوف محسوس نہ کریں ایسے اقدامات نہ صرف روایتی تھانہ کلچر کی تبدیلی میں معاون ثابت ہوں گے بلکہ پولیس اور عوام کے مابین رابطوں کو بھی فروغ ملے گا،انھوں نے مزید کہا کہ ہم سب نے ملکر تھانوں کو نہ صرف سرسبز وشاداب خوبصورت بنانا ہے بلکہ ایسا سازگار ماحول پیدا کرنا ہے کہ شہری بلا خوف و خطرہ بغیر کسی روک ٹوک کے اپنے مسائل بیان کرسکیں اور وہ تھانوں کو امن و سلامتی کا گوارا سمجھتے ہوئے اپنے آپ کو محفوظ ترین سمجھیں۔ واضح رہے گزشتہ دنوں میں آئی جی اسلام آباد نے مختلف تھانہ جات کا دورہ کیا تھا اس دوران ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر اور ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر کو تھانوں کے اندرونی حصوں میں عرصہ دراز سے کھڑی گاڑیوں و موٹرسائیکلز کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔
0 Comments