حلقہ میں عوام کے درپیش مسائل سے باخوبی واقف ہوں ابھی مسائل باقی ہیں جن کو حل کرنے کے لئے وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،ممبرقومی اسمبلی
یونی کونسل مغل کے علاقہ ٹمن کے رہائیشوں کو پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں انشااللہ امیدوں پر پورا اتروں گا ،راجہ خرم نواز
اسلام آباد (ظاہر حسین کاظمی )تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ ایم این اے حلقہ این اے 52راجہ خرم نواز نے یونین مغل کے علاقے ٹمن کا دورہِ کیا اس موقع پر ٹمن کے رہائشیوں کی طرف سے ممبر قومی اسمبلی کی تین سالہ کارکردگی سے متاثر ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرنے کے لیے خصوصی طور پر تقریب کا انعقاد کیا گیا منعقدہ تقریب میں راجہ خرم نواز کا اہل علاقہ کی طرف سے شاندار استقبال کیا گیا منعقدہ تقریب کے موقع پر ممبر قومی اسمبلی راجہ خرم نواز نے تقریب میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ دورحکومتوں میں حلقے سے منتخب ہونے والے نمایندوں کی طرف سے دیہات میں بسنے والوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا رہا جسکی وجہ سےحلقہ کے مسائل حل ہونے کے بجائے بڑھتے گئے پہلی مرتبہ دیہات میں ترقیاتی کاموں کے لیے جتنے فنڈ جاری ہوئے اور ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جارہا ہے تاریخ میں آج تک اتنے نہ ہی فنڈز خرچ کیےگئے اور نہ ہی اس قدر ترقیاتی کام کیے گئے پاکستان تحریک انصاف کے اقتدار کے پہلے تین سالوں میں جس طرح ترقیاتی کام کیے گئے ہیں انکی بھی مثال سابقہ دور حکومتوں میں نہیں ملتی انکا کہنا تھا کہ بڑے پیمانے پر ہونے والے ترقیاتی کاموں کے باوجود ابھی بھی مسائل باقی ہیں جن سے باخوبی طور پر واقف ہوں انشااللہ باقی رہ جانے والے مسائل کو بھی حل کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لارہا ہوں پہلی بار اسلام آباد کو ہم نے وفاقی وزیر اسد عمر اور MNA علی اعوان سے ملکر شناخت دلوائی اور تاریخی پچاس فیصد ملازمت کا کوٹہ منظور کرایا ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ آنے والی نسل کے بہترین روشن مستقبل کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہوں
شاندار تقریب کے انعقاد پر راجہ خرم نواز کی طرف سے اہل علاقہ ٹمن کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر ملک جاوید ،ملک اختر ،ملک بلال ،فضل حسین ،مرزا راشد ،انجینئر غلام فضل ،مرزا اشتیاق،مرزا ارشد ،مرزا امجد ،مرزا عبدالوحید ،مرزا صدام حسین کا شکریہ اپنی یونین کونسل مغل کی پوری ٹیم خصوصا کونسلر بشارت کیانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شمولیت پر مبارک باد پیش کی گئی
0 Comments