اسلام آباد ،ضلعی انتظامیہ کا رورل ایریا کے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بڑا اقدام ،وفاقی دارلحکومت کے رورل سرکل میں کسان منڈی قائم کرنے کا فیصلہ

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ،ضلعی انتظامیہ کا رورل ایریا کے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بڑا اقدام ،وفاقی دارلحکومت کے رورل سرکل میں کسان منڈی قائم کرنے کا فیصلہ





اسلام آباد 
ظاہر حسین کاظمی 

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اسلام آباد کے رورل سرکل کے رہائشیوں کے لیے بڑا اقدام یونین کونسل سہالہ کی حدود ایکسپریس وے بھنڈر سٹاپ پر نئی کسان  منڈی قائم کرنے کا فیصلہ اسسٹنٹ کمشنر رورل ذخروف فدا ملک نے کسان منڈی کے قیام کے لیے متعلقہ جگہ کا دورہِ کیا اور حتمی  انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر اے سی رورل کا کہنا تھا کہ کسان  منڈی کا قیام  ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ شفقات کی ہدایت پر کیا جارہا ہے  کسان منڈی کے قیام سے یونین کونسل لوہی بھیر ،یوسی سہالہ ،یوسی روات ،یوسی کورال کے علاؤہ ایکسپریس وئے پر واقع   پی ڈبلیو ڈی ،بحریہ ٹاؤن ،ڈی ایچ اے اور دیگر آس پاس کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں کاروبار کرنے والے چھوٹے دکاندار مستفید ہوکر اس منڈی سے پھل فروٹ سبزیاں و دیگر اشیاء ضروریات کی ہونے والی سپلائی سے فائدہ اٹھاکر اپنا کاروبار بہتر بنا سکیں گئے انہوں کا مذید کہنا تھا کسان منڈی میں ہرقسم کی سہولت کو مدنظر رکھا گیا ہے گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے بھی خاص طور پر جگہ تعین کیا جاچکا ہے بہت جلد کسان منڈی کا افتتاح کر دیا جائے گا 


Post a Comment

0 Comments