اسلام آباد چیرمین یوسی چراہ ذوالقرنین حیدر کی کاوش اہم سیاسی شخصیات پی ٹی آئی میں شامل ،نومنتخب ‎سیکرٹری ریفرنڈم میں جیت کےبعد رکن قومی اسمبلی سے اظہارتشکر کےلیے انکی رہائش گاہ پر پہنچ گئے

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد چیرمین یوسی چراہ ذوالقرنین حیدر کی کاوش اہم سیاسی شخصیات پی ٹی آئی میں شامل ،نومنتخب ‎سیکرٹری ریفرنڈم میں جیت کےبعد رکن قومی اسمبلی سے اظہارتشکر کےلیے انکی رہائش گاہ پر پہنچ گئے

 

نومنتخب سیکرٹری مزدور یونینCDA کی طرف سے ریفرنڈم میں کامیابی پر ممبر قومی اسمبلی  سے اظہارتشکرکیاگیا 

 

ہرممکن سی ڈی اے ملازمین کے حقوق اور ادارے کی ترقی کے لئے مزدور یونین کے ساتھ ہوں تاریخی کامیابی پر آپ مبارکباد کے مستحق ہیں ،ممبر قومی اسمبلی 


ذوالقرنین حیدر کی کاوش سے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ہم مل کر کام کرنا ہوگا ،راجہ خرم نواز


اسلام آباد (ظاہر حسین کاظمی )تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے ریفرنڈم 2021 میں نو منتخب سیکریٹری جنرل مزدور یونین  چوہدری محمد یاسین کامیابی کے بعد  گزشتہ روز ممبر قومی اسمبلی راجہ خرم نواز کی رہائش گاہ تمیر میں پہنچ گئے اس موقع پر کثیر تعداد میں مزدور یونین کے کارکنان بھی چوہدری یاسین کے ہمراہ تھے چوہدری یاسین نے راجہ خرم نواز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سی ڈی اے ریفرنڈم میں آپکے  تعاون پر شکریہ ادا کرتا ہوں نو منتخب سیکرٹری جنرل چوہدری یاسین کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے ملازمین کے حقوق کے تحفظ اور انکی فلاح وبہبود کے لیے آپکا تعاون بھی درکار رہے گا جس پر ممبر قومی اسمبلی راجہ خرم نواز ہرممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے نومنتخب سیکرٹری جنرل سمیت مزدور یونین کے تمام کارکنان کو جیت پر مبارک باد پیش کی دوسری جانب حلقہ این اے 52کی یونین کونسل چراہ کے چیرمین  کی کاوشوں سے  پاکستان پیپلز پارٹی کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت مرحوم راجہ برکت حسین کے بیٹے اور مرحوم راجہ ارسلان کے بھائی راجہ ثاقب شہزاد اور انکے بھائی راجہ زیشان حیدر،سیاسی و سماجی شخصیت راجہ سرخاب احمدسمیت دیگر نے راجہ خرم نواز کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے جس پر راجہ نواز کی طرف سے سب کو خوش آمدید کہا گیا 




Post a Comment

0 Comments