اسلام آباد ،ڈپٹی کمشنر اسلام آبادکی خصوصی ہدایت پر متعدد سیکٹرز میں اسسٹنٹ کمشنرز کے اچانک وزٹ

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ،ڈپٹی کمشنر اسلام آبادکی خصوصی ہدایت پر متعدد سیکٹرز میں اسسٹنٹ کمشنرز کے اچانک وزٹ



اسسٹنٹ کمشنرز نےڈی ریٹ لسٹ کونظراندازکرنے
 ،غیرمعیاری اشیائے خوردونوش کی  فروخت، ایس وپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو  جرمانے کیے 



کسی کو بھی اجازت نہیں کہ وہ سرکاری ریٹ لسٹ کو نظرانداز کرتے ہوئے منہ مانگے دام وصول کرے دکاندار ڈی سی ریٹ لسٹ کو مارکیٹ میں یقینی بنائیں ،اسسٹنٹ کمشنرز




اسلام آباد 
(چیف رپورٹر)
ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ شفقات کی خصوصی ہدایت پر ضلعی اسسٹنٹ کمشنرز وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کے درپیش مسائل کے حل کے لیے پیش پیش اشیائے ضروریات کی ڈی سی ریٹ کے مطابق خریدوفروخت کے علاؤہ  کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد یقینی بنانے تجاوزات مافیا کے خاتمے کے لیے بددستور بغیر کسی رکاوٹ کے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ہرممکن شہریوں کے درپیش مسائل کے حل کے لیے جہاں خود  متحرک نظر آرہے ہیں وہاں پر ہی انکی زیر نگرانی ضلعی اسسٹنٹ کمشنرز بھی شہریوں کو ہرممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے فیلڈ میں نظر آرہے ہیں روزانہ کی بنیاد پر منافع خوروں سمیت کورونا ایس اوپیز کی خلاف اور سرکاری جگہوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں سہرفرست ہیں اسسٹنٹ کمشنر پوٹھوہار زون کی طرف سے جھنگی سیداں کا دورہِ کیا گیا اس موقع پر تجاوزات مافیا سمیت  ڈی سی ریٹ کے مطابق اشیائے خوردونوش فروخت نہ کرنے والے دکانداروں  کو جرمانے کیے گئے جبکہ دکانداروں کو مارکیٹ میں  اشیائے خوردونوش کی خریدوفروخت ڈی سی ریٹ کے مطابق ہرممکن یقینی بنانے کی اے سی کی طرف سے  ہدایت جاری کی گئی دوسری جانب  اے سی انڈسٹریل ایریا نے بھی اشیائے خوردونوش  چینی ، آٹا اور دالوں کے علاؤہ دیگر کھانے پینے کی اشیاء کے ریٹس چیک کرنے کے لیے مارکیٹ کا وزٹ کیا خلاف ورزی پر دکانداروں کو جرمانے کرتے ہوئے کورونا ایس اوپیز سمیت ڈی سی ریٹ لسٹ پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر  انڈسٹریل ایریا نے ضلعی انتظامیہ اور CDA انفورسمنٹ کے مشترکہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کی نگرانی کرتے ہوئے  H9 سیکٹر میں تجاوزات کو مسمار کرتے ہوئے سرکاری جگہ کو وگزار کرالیا دوران آپریشن    8 سے زائد مویشیوں کے غیرقانونی شیڈ کو بھی ہٹا دیا دیا گیا شہریوں کی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ /کورال انیل سعید نے بھی اپنے متعلقہ ایریا میں پارکوں کا وزٹ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کا جائزہ لیتے ہوئے پارکوں میں موجود پودوں کی بہتر طریقے سے دیکھ بھال کے علاؤہ پارکوں کے اندر موجود لائٹس اور صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے کی ہدایت جاری کی گئی اسسٹنٹ کمشنر شارلیمار سدرہ انور نے بھی ڈی سی اسلام آباد کی خصوصی ہدایت پر جی الیون مرکز کا اچانک وزٹ کرتے ہوئے اشیائے خوردونوش کی خریدوفروخت کی قیمتوں کا جائزہ لیتے ہوئے ہوٹلز میں صفائی ستھرائی بارے چکنگ کی خلاف ورزی پر جرمانے کرتے ہوئے چار افراد کو حوالے پولیس کیا گیا

Post a Comment

0 Comments