راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس ٹریفک الرٹ
راولپنڈی ٹریفک پولیس نے بسلسلہ ٹی ایل پی لانگ مارچ ٹریفک انتظامات مکمل کر لیے۔
مری روڈ کو ہر طرح کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
مری روڈ فیض آباد سے کنٹینر لگا کر دونو ں اطراف سے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
شہری متبادل طور پر ایکسپریس وے اور IJP روڈ کا استعمال کرتے ہوئے راولپنڈی داخل ہو سکیں گے۔
نائینتھ ایونیو سگنل سے سٹیڈیم روڈ کی طرف مکمل طور پر ڈائیورشن ہے۔
شہری فیض آباد روڈ سے ایکسپریس وے اور IJP روڈ کا استعمال کر سکتے ہیں۔
پنجاب ہاوس ڈائیورشن کی وجہ سے ٹریفک کو جھنڈا بازار کی طرف موڑا جا رہا ہے۔
حیدر روڈ ٹرن سے مری روڈ کی طرف بھی ڈائیورشن ہونے کی وجی سے ٹریفک کو صدر کی طرف موڑا جا رہا ہے۔
داولپنڈی سے اسلام آباد داخلے کے لیے پشاور روڈ اور اولڈ ائیر پورٹ روڈ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
روات سے راولپنڈی آنے کے لیے جہلم روڈ اور اولڈ ائیر پورٹ روڈ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے تمام متبادل روڑ پر ٹریفک پولیس کی اضافی نفری اور پیٹرولنگ آفیسر تعینات کر دیے گئے۔
نو پارکنگ کی روک تھام اور ٹریفک کی روانی کے لیے اضافی لفٹر بھی پیٹرولنگ حالت میں رہیں گے۔
0 Comments