اہلبیت سے محبت کے بغیر دنیا و آخرت میں کامیابی ممکن نہیں ،عامر شا کاظمی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اہلبیت سے محبت کے بغیر دنیا و آخرت میں کامیابی ممکن نہیں ،عامر شا کاظمی

 



درباروں کا تقدس کو قائم رکھنے کے لیے ایک جامع پالیسی بارے حکمت عملی اپنائی جارہی ہے،سجادہ نشین عامر عباس کاظمی سوراسی 


ہماری ہمدردیاں ہر اس کے ساتھ ہیں جو معاشرے میں امن وامان کی صورت احوال کو برقرار رکھنے میں اپنا اہم کردار ادا کررہا ہے،سجادہ نشین 



اسلام آباد (سید ظاہر حسین کاظمی )اولیاء اکرام اللہ کے مقبول ترین بندے ہیں جنھوں نے دنیا سے ناطہ توڑ کر  دین اسلام کی سربلندی کے لیے اللہ کی ذات سے عشق حقیقی کیا ہے انکے مزاروں پر ہونے والی بے حرمتیوں کو روکنا وقت کی اہم ضرورت ہے مزاروں پر ہونے والی بے حرمتیوں کو روکنے اور درباروں کا تقدس کو قائم رکھنے کے لیے ایک جامع پالیسی بارے حکمت عملی اپنائی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سجادہ نشین سید عامر عباس کاظمی دربار عالیہ بابا لعل شاہ کاظمی( رح )مری سوراسی میں اپنے  چاہنےوالوں کے لیےدئیے گئے عشائیہ کے موقع پر کیا سید عامر عباس کاظمی کا مذید کہنا تھا کہ اولیا اکرام اللہ پاک کے مقبول ترین بندے جنھوں نے  دین اسلام  کی سر بلندی کے لیے اپنی زندگیاں صرف کردیں ہمیں اولیاء اکرام کی ذندگی کے طرز عمل کو اپنانا چاہیے کیونکہ انکے ذندگی گزارنے کا طرز عمل ہمارے لیے مشعل راہ ہے وقت کی ضرورت ہے کہ ولی اللہ کی درباروں میں غیر شرعی کاموں کو روکا جائے اور مزاروں کو دین اسلام کا مرکز بنا کر عقیدت مندوں کو دین اسلام کے اصولوں کے مطابق زندگیاں گزارنے کا درس دیا جائے انکا مذید کہنا تھا کہ کسی بھی شرپسند عناصر کو کھبی اجازت نہیں دیں کہ وہ کسی بھی مسلک کی آڑ میں معاشرے میں انتشار پھیلا کر کے امن کو متاثر کرے سید عامر عباس کا کہنا تھا کہ ہماری ہمدردیاں ہر اس کے ساتھ ہیں جو معاشرے میں امن وامان کی صورت احوال کو برقرار رکھنے میں اپنا اہم کردار ادا کررہا ہےاہلیان مری،تحصیل کوٹلی ستیاں کے میرے گھر کے دروازے ہر وقت کھلے ہوئے ہیں اس موقع پر سید عامر عباس کاظمی کی زیر قیادت دربار بابا لعل شاہ کاظمی کی دربار پر چادر پوشی کے ساتھ خصوصی دعا کی گئی عشائیے کے موقع پر پیر سید ساجد شاہ گیلانی،  سید زبیر حسین شاہ ،سید امداد حسین شاہ ،سنیر صحافی سید ظاہر حسین کاظمی،سید ضمیر حسین شاہ کاظمی  ،سید شوکت حسین شاہ ،سید کوثر شاہ ،سید اقرار شاہ ، سید شہباز علی شاہ، سید اسد نقوی، ارم نصیر ستی ،یاسر ستی ،  ارسلان ستی کامرہ شریف ،ایاز عباسی  خلیل ستی ، وقار شاہ ۔سبطین شاہ بشیر شاہ، واجد شاہ تنویر شاہ،  فوجی منیرسمیت  دیگر کثیر تعداد میں سادات و غیر سادات شریک ہوئے اس موقع پر لنگر حسینی کا خاص اہتمام کیا گیا تھا

Post a Comment

0 Comments