اسلام آباد اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کا کارلفٹروں اور کار ریسیوروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن۔
دو کارلفٹرز، تین کارریسیورز سمیت 05ملزمان گرفتار، اڑھائی کروڑ روپے مالیت کی 15چوری شدہ گاڑیاں برآمد۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان اور ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثرکے خصوصی احکامات پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن عطاء الرحمان نے کار چوروں اورریسیوروں کی گرفتاری اور مسروقہ گاڑیوں کی برآمدگی کا ٹاسک انچار ج اے وی ایل سی کو دیا جس پر اے ایس پی حناء نیک بخت کی زیر نگرانی انچارج اے وی ایل سی لیاقت علی ملک انسپکٹر کی سربراہی میں سب انسپکٹرز محمد اشرف، محمد شریف، اے ایس آئیز ابرار شاہ، لیاقت علی،منظور الہی، وحید احمد معہ جوانوں پر مشتمل پولیس ٹیمیں تشکیل دیں، پولیس ٹیموں نے انتہائی محنت و جانفشانی اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کا ر لاتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں دو کار لفٹرز امجد ریاض ولد محمد ریاض سکنہ حکیم آباد ٹیپو روڈ سرسید چوک ضلع راولپنڈی، کاشف عرف کاشی ولد ذوالفقار سکنہ پشاور اور تین کار ریسیور ز مرتضیٰ حسن ولد سید وجہی الحسن سکنہ النور چوک واہ کینٹ راولپنڈی،محمد ابراہیم ولد اختیار گل سکنہ شاہ کوٹ ضلع نوشہرہ اور احمد نواز ولد محمد نواز سکنہ چکڑالہ ضلع میانوالی شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے اڑھائی کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 15مسروقہ گاڑیاں بھی برآمد کر لی گئی ہیں، برآمدہ گاریوں کی تفصیل۔مقدمہ نمبر542بجرم381Aآبپارہ سوزوکی مہران LE-15-1628،مقدمہ نمبر573بجرم381Aگولڑہ ٹیوٹا کرولا LRF-4528،مقدمہ نمبر484بجرم381Aتھانہ شہزاد ٹاؤن ٹیوٹا کرولا B-2896،مقدمہ نمبر575بجرم381Aتھانہ کورال سوزوکی مہران،مقدمہ نمبر605بجرم420/468/471/201 تھانہ ترنول ٹیوٹا کرولا LEC-9021،مقدمہ نمبر481بجرم420/468/471/201 ت پ تھانہ سبزی منڈی کرولا ACD-724،مقدمہ نمبر122بجرم381Aت پ تھانہ سیکرٹریٹ ٹویوٹا کرولا نمبری U8438سندھ،مقدمہ نمبر733بجرم381Aت پ تھانہ مارگلہ ایگزیوWG-590، مقدمہ نمبر233بجرم381Aت پ تھانہ سبزی منڈی ٹویوٹا کرولاIDH-5271،مقدمہ نمبر777بجرم381Aت پ تھانہ نورجہاں کراچی سوزوکی مہران BEF-260،مقدمہ نمبر165بجرم381Aت پ تھانہ تیموریہ کراچی سوزوکی مہران AQS-703زیر دفعہ 550 ض ف سوزوکی آلٹو VJ-198، زیر دفعہ 550 ض ف سوزوکی مہران LEH-2377زیر دفعہ 550 ض ف سوزوکی کلٹسGAV-68زیر دفعہ 550 ض ف سوزوکی مہران AND-149شامل ہیں، کار ریسیورز مرتضی حسن اور محمد ابراہیم سے 08گاڑیاں برآمد ہوئی ہیں، یہ ملزمان کراچی سے چوری شدہ گاڑیاں موصول کرتے تھے اور ان گاڑیوں کو نمبر تبدیل کر کے رینٹ اے کار پر دیتے تھے، کار ریسیور احمد نواز پنجاب سے چوری شدہ گاڑیاں خرید کر جعلسازی کر کے آگے بیچتا تھا،اے سی ایل سی ٹیموں کی بہترین کارکردگی پر آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیا ہے، ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ اے وی ایل سی اسلام آباد نے پہلے بھی کئی کار چوروں کو گرفتار کر کے جیل بھجوایا ہے جبکہ ان سے متعدد گاڑیاں اور موٹر سائیکل برآمد کر کے ان کے اصل مالکان کے حوالے کئے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ملزمان کی گرفتار ی سے اسلام آباد میں کار چوری میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے، اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کوشاں ہے۔
مور خہ28.10.21
0 Comments