اسلام آباد
ایس ایس پی انوسٹی گیشن عطاء الرحمان نے ریسکیو ون فائیو پر ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دنوں تھانہ انڈسٹریل ایریا اور بنی گالہ کے علاقوں میں فائرنگ کے واقعات ہوئے جن میں تین افراد جاں بحق ہوئے،ان میں مورخہ 24.09.21 کو9thایو نیو علا قہ تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا میں فائر نگ کا واقعہ رونما ہو ا جس میں مرزا نو ید جا بحق ہو اجبکہ 4افرادملک طا ہر نو از،سعید احمد خا ن، محمد ثاقب،محمد نزاکت زخمی ہو ئے، جس پر مقدمہ نمبر 686مور خہ24.09.21زیر دفعہ 302.324.148.149.341.427.109ت پ تھا نہ انڈسٹر یل ایر یا درج رجسٹر کیا، جبکہ مورخہ25ستمبر 2021کو تھانہ بنی گالہ کی حدود بخاری چوک نیو مل میں فائرنگ کا واقعہ ہوا جس میں دو افراد راشد محمود، عنصر مقصود جاں بحق ہوئے، جس پر مقدمہ نمبر 205بجرم 302/427/109/34ت پ تھانہ بنی گالہ درج رجسٹر کیا۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے بتایا کہ آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے دونوں واقعات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس کو ملزمان کو جلد از جلد گرفتار ی کے احکامات جاری کئے جس پر ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے ملزمان کی گرفتار ی کے لئے الگ الگ تفتیشی ٹیمیں تشکیل دیں، پولیس ٹیموں نے دن رات انتھک محنت کی اور جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورسز کی مدد سے نہایت ہی قلیل وقت میں پانچ ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا، پولیس ٹیموں نے تین ملزمان کو ایف آئی اے کی مدد سے کراچی جبکہ دو ملزمان کو اسلام آباد سے گرفتار کیا، کراچی سے گرفتار کئے جانے والے ملزمان میں ابرار حسین، رازق نثار اور شاہ ریز جبکہ اسلام آباد سے گرفتار ہونے والے ملزمان میں ارباب اور خاور شامل ہیں۔ ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔وجہ عناددونوں فریقین کے درمیان ماڈل ٹاون ہاوسنگ سوسائٹی کی اراضی کا تنازعہ چل رہا تھاجو ان واقعات کا موجب بنا۔انہوں نے بتایا کہ اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے کار و موٹر سائیکل چوروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا، اے ایس پی حنا ء نیک بخت کی زیرنگرانی انسپکٹر لیاقت علی ملک معہ ٹیموں نے دن رات انتھک محنت کر کے کے پی کے، آزاد کشمیر اور پنجاب کے مختلف اضلاع سے کا ر ریسیوروں سمیت 10ملزمان کو گرفتار کیا اور ان کے قبضہ سے تین کروڑ 57لاکھ روپے سے زائد مالیت کی مسروقہ 22گاڑیاں، 25موٹر سائیکل برآمد کئے ہیں،جن میں ٹویوٹا کرولا 08، مہران 07، کیری بولان03،ہنڈا 01، سوزوکی پک اپ 01، سوزوکی ایف ایکس 01، سوزوکی آلٹو01شامل ہیں۔ملزمان میں شبیر شاہ ولد فیر وز شاہ سکنہ اٹک، نصیر شاہ ولد فیر وز شاہ سکنہ روالپنڈی، انو ر زیب ولد اورنگزیب سکنہ صوابی، محمد جہا نگیر خا ن ولد یٰسین سکنہ ابیٹ آ باد،محمد سلیم ولد فدا محمد سکنہ چارسدہ،علی خا ن ولد ولی خا ن سکنہ مہمند ایجنسی،گل خا ن ولد لعل خا ن سکنہ میا نو الی، عرفان اللہ ولد شاکر اللہ سکنہ پشاور،الیا س ولد عمر داراز سکنہ چارسدہ اور عبدالصمد ولد قا ضی عما د خا ن سکنہ نو شہرہ شامل ہیں،ملزمان اسلام آ باد و دیگر اضلا ع سے مہر ان گا ڑی کو چابی لگا کر اسلام آ باد و دیگر اضلا ع سے اپ ما ڈل گا ڑ یا ں سائیڈ والی عینک(شیشہ) تو ڑکر لا ک کھو لتے ہیں اور اسٹیرنگ لا ک lgnition Switchتو ڑ کر گا ڑ ی کا کیمپوٹر Mobilizerتبدیل کرکے گا ڑ ی چوری کر تے ہیں، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے کہا کہ پولیس ٹیموں کو ان کی بہترین کارکردگی پر آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز کی طرف سے انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیا گیا ہے، آئی جی اسلام آباد کی زیر قیادت اسلام آباد پولیس جرائم کے تدارک اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات کر رہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ اپنی پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور ہم سب مل کر اس شہر کو امن کا گہوارہ بنائیں۔
0 Comments