جماعت اہلسنت کی طرف سے 19نومبر یوم دعا محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقریر منانے کا فیصلہ
21نومبر کوپورے ملک میں سلام محافظ پاکستان کانفرنسز وسمینارہونگے خطبات جمعہ کا موضوع بھی سلام محافظ پاکستان ہوگا،سید شبیر شاہ گیلانی
اسلام آباد (نظام عدل نیوز ) جماعت اہل سنت پاکستان کی اپیل پر اہل سنت کی سیاسی ومذہبی جماعتوں ،طلبا ،سماجی تنظیموں نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ایصال ثواب اورخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 19نومبر کو ملک گیر سطح پریوم دعا اور21نومبر کو ملک بھر میں کانفرنسز ،سمینارز منعقد کرنیکا اعلان کردیا 19نومبر جمعہ کو اہل سنت کی ہزاروں مساجد اورمدارس میں ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور محافل نعت ہونگی جبکہ21نومبر کوپورے ملک میں سلام محافظ پاکستان کانفرنسز وسمینارز ہونگے خطبات جمعہ کا موضوع بھی سلام محافظ پاکستان ہوگا جن سے جید علماومشائخ عظام سیاسی ومذہبی رہنمااراکین پارلیمنٹ اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات خطاب کریں گی ان خیالات کااظہار جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی رہنمائوں پیر سید شبیر شاہ گیلانی ریاضیت حسین راجہ اور مصطفائی تحریک کے رہنما خواجہ صفدر امین نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی رہنمائوں پیر سید شبیر شاہ گیلانی ریاضیت حسین راجہ نے کہا کہ جماعت اہل سنت کی اپیل پر 19 نومبر کو پورے ملک میں اہل سنت کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتیںیوم دعا مناکر محسن پاکستان کوخراج عقیدت پیش کریں گی جبکہ تمام مساجد اور مدارس سمیت مختلف سکولز وکالجز میں انکے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اورمحافل نعت کی جائیں گی اور ان کے مزار پرحاضری دے کر پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی ا س ضمن میں پاکستان فلاح پارٹی ، انجمن طلبا اسلام ،انجمن اساتذہ پاکستان ، مصطفائی تحریک ، مصطفائی فاونڈیشن، پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک ، ال پاکستان پرائیویٹ سکولز، االمصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی سمیت اہل سنت کی دیگر مذہبی سماجی تنظیمیں طلبا تنظیمیں اور دینی مدارس میں قرآن خوانی اورمحفل نعت ہوگیاجتماعی دعا کی جائے گی جبکہ 21نومبر کو ملک بھر میں کانفرنسز سمینارز منعقد کئے جائیں گے ر مصطفائی تحریک کے رہنما خواجہ صفدر امین کے مطابق اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب میں قومی سطح پر سلام محافظ پاکستان کانفرنس ہوگی جبکہ تمام چھوٹے بڑے شہروں میں پانچ سو سے زائد کانفرنسز ہونگی
0 Comments