پریس ریلیز
اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں منشیات فروشی کے خلاف شروع کی گئی مہم کے دوران گزشتہ چار ماہ میں 505 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے مختلف نوعیت کی منشیات برآمد کی جس میں 184.010 کلوگرام سے زائد چرس،83.171 کلوگرام ہیروئن، کیٹا مائن 30.023 کلوگرام، افیون 1.665کلوگرام، ائس 5.474 گرام جبکہ 3743بوتلیں شراب برآمد کی گئیں،ملزمان میں غیرملکی باشندے بھی شامل ہیں جن کو رنگے منشیات سپلائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا مقدمات درج کیے گئے تحقیقات کاعمل جاری، شہر اقتدار سے منشیات کے خاتمہ کے لئے،ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ضرورت ہے تاکہ اس کا ہمیشہ کے لیے قلع قمع کیا جاسکے،۔ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد افضال احمد کوثر
تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کے ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کے خصوصی احکامات پر ضلع بر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور مہم جاری رکھی گئی اور مختلف علاقوں سے گزشتہ چار ما ہ کے دوران منشیات سپلائی کرنے والے 505 ملزمان کو گرفتارکیا گیا، منشیات فروشوں سے 184.010کلوگرام سے زائد چرس،83.171 کلوگرام ہیروئن، کیٹا ما ئن 30.023کلو گر ام،1.665کلو گر ام افیو ن، 5.474گرام آئس اور3743بو تلیں شراب بھی برآمدکرلی گئی ہے،ملزمان میں غیرملکی باشندے بھی شامل ہیں جن کو رنگے منشیات سپلائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔
ڈی آئی جی آ پر یشنز افضا ل احمد کوثر نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے اس مہم کے دوران ایسے افراد جو منشیات خریدنے میں ملوث تھے تک بھی رسائی حاصل کی ہے، منشیات خریدنے والوں میں نوجوان طبقہ بھی شامل ہے، اسلام آباد پولیس ایسے نوجوانوں کے خاندانوں کو آگاہی فراہم کررہی ہے اور ان کے والدین کو متنبہ کررہی ہے کہ اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کے لئے اس سماجی برائی سے بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ ساتھ معاشرتی برائیاں پھیلانے والوں بالخصوص آئس، کوکین، ہیروئن اور نشہ آور ودیگر مصنوعات جو نوجوان نسل کی تباہی کا باعث بن رہی ہے، ان کی خرید و فروخت کی روک تھام کو یقینی بنانا اور اس گھناونے دھندے میں ملوث عناصر کیخلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے ان سماج دشمن عناصر کو قانون کی گرفت میں لانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ منشیات فروشوں کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں پولیس مکمل طور پر الرٹ ہے اور منشیات کا دھندہ کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔ شہری بھی پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور ایسے عناصر کی نشاندہی کریں پولیس اور عوام مل کر باہمی تعاون سے جرائم کے ساتھ معاشرتی برائیوں کا خاتمہ بھی کریں گے۔پولیس کا کام امن و امان کو بحال رکھنا اور عوام کی جان و مال کا تحفظ اور پولیس کا عوام پر اعتماد بحال کرنا ہوتا ہے۔
پی آر او، اسلام آباد پولیس
مورخہ01-11-2021
0 Comments