پرنسپل ثمینہ انجم ظفرفرض شناسی،محنت،لگن تجربہ کاری کی تعلیمی میدان میں عمدہ مثال قائم کرنے کے بعد ریٹائر ہوگئیں

Breaking News

6/recent/ticker-posts

پرنسپل ثمینہ انجم ظفرفرض شناسی،محنت،لگن تجربہ کاری کی تعلیمی میدان میں عمدہ مثال قائم کرنے کے بعد ریٹائر ہوگئیں

 
جنڈالہ گرلز ماڈل سکول کی پرنسپل اپنی آدھی زندگی قوم وملت بنانے میں صرف کرتے ہوئے ریٹائر ہو گئیں 

اسلام آباد (رپورٹ نظام عدل)کہتے ہیں ایک ٹیچر صرف پڑھانے کا کام ہی نہیں کرتا بلکہ اسکے پاس قوم و ملت کی سوئی ہوئی قسمت کو بھی بدل دینے کا ہنر موجود ہوتا ہے ایک سرکاری سکول کے ٹیچر کی ذمہ داریاں پرائیویٹ سکول کی نسبت بڑھ جاتی ہیں تو آج ہم اپکو ایسی خاتون سکول ٹیچر مس ثمینہ انجم ظفر جنکا تعلق اسلام آباد کے نواحی علاقے گاؤں ہردوگہر سے ہے 27جنوری 1988کو مس ثمینہ انجم ظفر نے بطور سکول ٹیچر کی حیثیت اپنی سروس کابا قاعدہ آغاز اسلام آباد کے نواحی علاقے گاؤں پنڈملکاں کے گورنمنٹ گرلز ماڈل سکول سے کیا کچھ عرصہ تعینات رہنے کے بعد انکو گاؤں ناڑا سیداں کے ایک سکول میں تعینات کیا گیا مسلسل آٹھ سال انہوں نے بطور سکول ٹیچر اپنے فرائض مکمل ذمہ داری اور احسن طریقے سے سرانجام دئیے جسکی بدولت انکو آٹھ سال بعد گاؤں ناڑا سیداں کے سکول سے ڈائریکٹر اسکولز کی طرف سے انکو بطور ہیڈ اسکول لدھیوٹ میں تعینات کردیا گیا یہ انکے لیے بطور سکول ہیڈ پہلا تجربہ تھا دوسال تک لدھیوٹ سکول میں ہی تعینات رہیں جسکے بعد انکو لدھیوٹ سیداں سے اسلام آباد کے نواحی علاقے موہری مغل میں تعینات کیا گیا جہاں پر انکو بطور اسکول ہیڈ کی حیثیت سے کام کرنے کا بھرپور موقع ملا جسکی بدولت ادارے اور زیر تعلیم بچوں کی ترقی میں نمایاں تبدیل رونما ہوئی جسکو دیکھتے ہوئے انکو کو 2008میں گورنمنٹ ماڈل سکول فار گرلز جنڈالہ میں بطور سکول پرنسپل تعینات کردیا گیا جو انکے لیے ہر لحاظ سے کسی چیلنج سے کم نہیں تھا گاؤں جنڈالہ کے سکول کی بلڈنگ بری طرح خستہ حالی کا شکار تھی بلکہ جہاں پر تعلیمی نظام بھی بحران کا شکار تھا لیکن باہمت خاتون پرنسپل مس ثمینہ انجم ظفر نے اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے اس تعلیمی ادارے کی بہتری کے لیے کمربستہ ہوگئیں وقت گزرنے کیساتھ ساتھ سکول بلڈنگ جوکسی وقت خستہ حالی کا شکار تھی تعلیمی نظام نہ ہونے کے برابر تھا آج اسی سکول کی بلڈنگ کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ سکول اسلام آباد کے کسی دیہی علاقے کا نہیں ہے بلکہ اسلام آباد کے کسی سیکٹر کا سرکاری سکول ہے صرف یہ نہیں بلکہ مس ثمینہ انجم ظفر کی تعیناتی کے ایک سال بعد ہی انکے تجربے فرض شناسی محنت اور لگن اور بہترین کمانڈ کی بدولت2009سے 2021تک گورنمنٹ گرلز ماڈل سکول جنڈالہ اسلام آباد کا رزلٹ 100فیصد رہا ہے آج 11نومبر2021 کو وظیفہ حسن  خدمت کے ساتھ مس ثمینہ انجم ظفر اپنی زندگی کا آدھا حصہ ایک پڑھی لکھی قوم بنانے پر صرف کرتے ہوئے ریٹائرڈ ہوگئیں اسی سلسلے میں گاؤں جنڈالہ کے سکول میں پرنسپل صاحبہ کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں محکمہ ایجوکیشن اسلام آباد کے افسران سمیت سیاسی وسماجی شخصیت کے علاوہ سکول ٹیچرز کے ساتھ زیر تعلیم بچوں نے بھی شرکت کی اس موقع پر محکمہ ایجوکیشن کے افسران سمیت شرکاء کی طرف سے مس ثمینہ انجم ظفر کی تعلیمی میدان میں بے مثال احسن طریقے اپنی ذمہ داریاں نبھانے پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکو نیک تمناؤں کیساتھ الوداع کیا گیا تقریب کے اختتام پر مس ثمینہ انجم ظفر کی طرف سے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا

Post a Comment

0 Comments