اسلام آباد آئی جی اسلام آباد کا ماڈرن پولیسنگ کو فروغ دینے کے لئے اہم فیصلہ" عوام اور پولیس کے درمیان خلاءکو کم کرنے اور روایتی تھانہ کلچر کے خاتمے کے لئے وفاقی دارلحکومت میں تھانہ جات کی سطح پرطلباء انٹرنیز " تعینات کئے جارہے ہیں، جو پولیس اور عوام میں پل کا کردار ادا کریں گے آنے والے سائلین کے مسائل حل کرنے میں پولیس کی مدد کریں گے اور دیگر اقدامات کا جائزہ لے کر اس کے بارے میں اپنی آراءوتجاویزت دیں گے۔*
تفصیلات کے مطابق جدید پولیسنگ کو فروغ دینے، پولیس اور عوام کے درمیان خلاءکو کم کرنے اور بہتر روابط کے قیام کے لیے اسلام آباد کے تمام تھانہ جات میں نوجوان طلباءانٹرنیز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس مقصد کے لیے تعلیم یافتہ باصلاحیت نوجوانوں کو چنا گیا ہے جو تھانوں میں پولیس کے روزمرہ کے عوامل اور عوام کے ساتھ رویوں ،کوتاہیوں اور دیگر حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کرکے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کرکے سنٹرل پولیس آفس میں بھجوائیں گے، اس سلسلے میں سینئیر افسران پر مشتمل ایک باقاعدہ طور پر بورڈ تشکیل دیا جائے گا جو ان رپورٹس کی روشنی میں اپنی سفارشات مرتب کرکے ان پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گا، ان اقدامات کا مقصد تھانہ کلچر کی بہتری ، روایتی تھانہ کلچر کے خاتمہ ، عوام اور پولیس کے درمیان حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہے ۔
اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ یہ طلباءانٹرنیز عوام اور پولیس کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کریں گے اور ان کے درمیان خلاءکو دور کرنے کی کوشش کریں گے، عام آدمی کو تھانہ کی سطح پر فوری ریلیف فراہم کرنا اور پولیس سے جڑے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں ، یہ فیصلہ پولیس اصلاحات میں سنگِ میل ثابت ہوگا، محکمہ پولیس یوتھ کے کندھوں پر اہم ذمہ داریاں ڈالی جارہی ہیں آپ سے امید کرتاہوں کہ آپ یہ ذمہ داری احسن طریقے سے انجام دیں گے ، پولیس اور عوام کے درمیان بہتر تعلقات کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، اسلام آباد پولیس کو انٹرنیشنل پولیسنگ کے خطوط پر استوار کیا جارہاہے ،اس سلسلے میں مزید اقدامات بھی بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
*ترجمان اسلام آباد پولیس*
0 Comments