اسلام آباد ،آل پاکستان انجمن تاجران یونین نے ایف بی آر ایکٹ کو مسترد کردیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ،آل پاکستان انجمن تاجران یونین نے ایف بی آر ایکٹ کو مسترد کردیا




اسلام آباد
نظام عدل 
آل پاکستان انجمن تاجران کے صدراجمل بلوچ نے کہا ہے کہ ایف بی آر ایکٹ کو مسترد کرتے ہیں، پوائنٹ آف سیل پر ڈیووائسز نہیں لگانے دیںگے، حکومت تاجرون پر فکس ٹیکس نافذ کرے، ایف بی آر میں اصلاحات میں رکاوٹ ایف بی آر میں بیٹھی کرپٹ بیوروکریسی ہے جو اس نظام کو ٹھیک نہیں ہونے دے رہی، وزیراعظم ہمارے مسائل سنیں اور اسٹک ہولڈرز کیساتھ ملکر اسکا حل نکالیں، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں تاجر راہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ تاجر ایف بی آر ایکٹ کو مسترد کرتے ہیں، پوائنٹ آف سیل پر ڈیووائسز نہیں لگانے دیںگے کیونکہ جب ہم نے سیلز ٹیکس دینا ہی نہیں ہے تو پھر ہم پر یہ بوجھ کیوں ڈالا جا رہا ہے، ہم تین ماہ سے ایف بی آر آرڈیننس کے خلاف احتجاج کررہے ہیں، پہلے مرحلے میں ایف بی آر کے باہر جبکہ دوسرے مرحلے میں فیض آباد کے مقام پر دھرنا دیا گیا مگر ارباب اختیار کی عدم توجہی کی وجہ سے منگل کو وزیراعظم سیکریٹریٹ کے باہر دھرنا دیا جائیگا، وزیر عظم عمران خان نے کہا تھا کہ وہ اقتدار میں آکر ایف بی آر کو ٹھیک کرینگے مگر ابھی تک اس حولے سے کوئی اصلاحات نہیں ہو سکیں کیونکہ  ایف بی آر میں اصلاحات میں رکاوٹ ایف بی آر میں بیٹھی کرپٹ بیوروکریسی ہے جو اس نظام کو ٹھیک نہیں ہونے دے رہی، انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم ہمارے جائز مطالبات سنیں اور اسٹیک ہولڈرز کیساتھ ملکر اسکا قابل قبول حل نکالیں، یہ کہنا کہ تاجر ٹیکس نہیں دینا چاہتے سب سے بڑا جھوٹ ہے، حکومت تاجروں پر فکس ٹیکس نافذ کرے، تاجروں کا کاروبار تباہ نہ کرے۔اس موقع پر انجمن تجران پنجاب کے صدر شاہد غفور پراچہ کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت کا ڈھونڈورا پیٹا جاتا ہے مگر عملاً یہاں شہنشاہت ہے، اور یہ شہنشاہ کسی صورت اپنی رعایا کی بات سسنے کو تیار ہی نہیں ہے، اسمبلی کی موجودگی میں آرڈیننس جاری کیا گیا، تاجروں کیلئے یوٹیلٹی بلز ادا کرنا مشکل ہو گیا ہے اور حکومت ان پر مزید خرچے ڈالنا چاہتی ہے، مہنگائی آسمانوں کو چھو رہی ہے ، ہر شخص اس حکومت سے تنگ ہے، حکومت ہمارے جائز مطالبات کو حل کرے بصورت دیگر تاجروں کیساتھ عام عوام بھی اس دھرنے میں شامل ہوگی۔

Post a Comment

0 Comments