وفاقی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایک ماہ کے دوران کاروائیاں
اسلام آباد
وفاقی پولیس شہر اقتدار میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متحرک گزشتہ ماہ میں ڈکیتی اور سرقہ بالجبر کی وارداتو ں میں ملوث 93 ملزمان کو گرفتار کرکے 02 کروڑ 24 لاکھ 42 ہزار روپے کا لوٹا گیا مال مسروقہ جس میں طلائی زیورات،نقدی موبائل فون اور دیگر اشیاء شامل ہیں برآمد کرکے شہریوں کے حوالے کیا گیا جبکہ سنگین جرائم میں ملوث 13خطرناک گینگز کے 45 ملزمان کی گرفتاری کو بھی یقینی بنایا گیا ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر
تفصیلا ت کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کے لئے مربوط حکمت عملی اپنائی گئی اور جرائم پیشہ افراد کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا گیا،
وفاقی پولیس نے ما ہ اکتوبر کے دوران ڈکیتی اور سرقہ بالجبر 93 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، 13گینگز کے 45 ممبران کی گرفتار ی بھی عمل میں لائی گئی، ملزمان کے قبضہ سے 2 کروڑ 24لاکھ 42ہزارروپے سے زائد روپے کالو ٹا و چھینا گیا مال مسروقہ جس میں طلائی زیورات،نقدی، موبائل فون اور دیگر اشیاء شامل ہیں بر آمدکیا گیا،جبکہ ماہ اکتو بر کے دوران ڈکیتی اور سرقہ با لجبر کے71مقدما ت رپورٹ ہو ئے، ڈی آئی جی آ پر یشنز افضال احمد کوثر نے کہا ہے کہ آئی جی اسلام آ باد کی خصوصی ہدایت پر وفاقی پولیس جرائم کے انسداد کے لئے پہلے سے بہتر اور موثر حکمت عملی کے ساتھ کارروائیاں عمل میں لا رہی ہے،
ایسے جرائم میں ملوث نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرنا انتہائی مشکل مرحلہ ہوتا ہے،جس میں پولیس کو بڑی تگ ودو کرنی پڑتی ہے، پولیس ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کے گروہوں کو ٹریس کیا اور ان سے شہریوں کا لوٹا گیا مال برامد کیا، شہریوں نے بھی پولیس کے اقدامات کی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ قبضہ گروپوں، منشیات کے سمگلروں اور منشیات فروشی کا مکرووہ دھندہ کرنیوالوں سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا،سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لئے پورے اسلام آباد میں دن کریک ڈاؤن جاری ہے، عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جرائم کے خاتمے اور اور امن وامان کی بحالی میں اپنا قومی فریضہ ادا کریں، انہو ں نے پولیس افسران کو ہدا یا ت کیں کہ ڈکیتی کی وارداتو ں میں ملوث ملزمان سمیت اشتہا ری مجر مان کے خلاف کا رروائیا ں تیزکیں جا ئیں،انہوں نے کہا کہ شہریو ں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں مزید سخت کیا جائے چیکنگ اورپٹرولنگ کو بامقصد بنایا جائے۔
پی آ ر او/اسلام آ باد پولیس
مور خہ04.11.2021
0 Comments