راولپنڈی (نظام عدل )ہولی فیملی ہسپتال سے اغواء ہونے والا نوزائیدہ بچہ راولپنڈی پولیس نے بازیاب کر لیا،سی پی او محمد احسن یونس، ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی راول، ایس پی پوٹھوہار، اے ایس پی نیوٹاؤن بینش فاطمہ، ایس ایچ او نیوٹاؤن اور ٹیم بچے کو لے کر ہولی فیملی ہسپتال پہنچ گئے،04 روز کی دن رات محنت جدید سائنٹفک ٹیکنالوجی، ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے بچے کو بازیاب کروایا گیابچہ ہولی فیملی ہسپتال نرسری میں پہنچا دیا گیا، والدین کے آنے پر ان کے حوالے کیا جاۓ گاشہریوں اور ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے بڑی کامیابی پر سی پی او محمد احسن یونس کا شکریہ ادا کیا گیابچے کے اغواء میں ملوث ملزم/ملزمان سے تفتیش کو آگے بڑھایا جا رہا ہےترجمان راولپنڈی پولیس
0 Comments