اپیل بنام وزیر اعظم اسلامی جمہو ریہ پا کستان عمران خان
چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان
صوبائی وزیر قانون پنجاب
آئی جی پنجاب پولیس
گزارش ہےکہ سائلہ بیوہ ہے اور غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہے مورخہ17.10.2021کو رات کی تاریکی میں میرے نوجوان یتیم بیٹے احسن گل ولد گل نو اب مرحوم پر ملزمان نثار عباس وغیرہ نے اسلحہ آتشین سے فائرنگ کرکے قاتلانہ حملہ کیا، حملے میں احسن زندگی بھر کے دونو ں ٹانگوں سے معذور ہو گیا، ملزمان نے اپنا اثرو رسوخ استعما ل کرتے ہوئے میرے شدید مضروب بیٹے کے ہی خلاف جھوٹا اور من گھڑت وقوعہ بنا کر ایف آ ر درج کرا کر جیل بھیجوا دیاہے اوراب ملزمان سائلہ اور اس کے دوسرے یتیم بیٹے کو جا ن سے ما رنے کی دھمکیا ں دے کر مقدمہ کی پیروی سے روک رہے ہیں آ پ صاحبا ن سے اپیل ہے کہ سائلہ کو قانو نی تحفظ دیاجائے اور اس سائلہ کے بے گنا ہ بیٹے احسن کو زندگی بھر کے لیے دونو ں ٹانگوں سے معذورکرنے اور اس کے خلاف جھوٹا اور من گھڑ ت وقوعہ بنا کر ایف آر درج کرانے والے ملزمان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جا ئے اور خدا راہ انصاف کے تقاضو ں کو پورا کرتے ہوئے سائلہ کے بیٹے کو من گھڑت اور جھو ٹی ایف آئی آ ر سے بے گناہ کر کے رہا کیا جا ئے
سائلہ سکن اپردیول تحصیل مری ضلع راولپنڈی
0 Comments