اسلام آباد ،سینیٹر نزہت صادق کے گھر میں ڈکیتی کے دوران چھینا گیا اسلحہ برآمد
چار روز قبل پولیس مقابلے میں ڈاکوؤں نے اسی اسحلہ سے فائرنگ کرتے ہوئے اے۔ٹی۔ایس کے 3 اہلکاروں کو زخمی کردیا تھا
سینیٹر نزہت صادق کے گھر بلال ثابت ڈکیت گینگ ڈکیتی کے دوران لائسنس یافتہ اسحلہ چھینا تھا بلال ثابت تاحال فرار ہے
اسلام آباد(کرائم رپورٹر نظام عدل)
چار روز قبل اسلام آباد پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے معاملہ کی تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آگئے پولیس مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی جانب سے استعمال کیا جانے والے اسلحہ کی شناخت کر لی گئی برآمد شدہ اسلحہ مقابلے کے بعد ڈاکؤوں کے پاس سے ملا تھا انکشاف ہوا ہے کہ لائسنس یافتہ اسلحہ سینیٹر نزہت صادق کے گھر میں ڈکیتی کے دوران چھینا گیا تھاسینیٹر نزہت صادق کے گھر ہونے والی ڈکیتی میں بلال ثابت ڈکیت گینگ ملوث تھاڈکیتی کے دوران چھینے گئے اسی اسحلہ کے ساتھ پولیس پارٹی پر فائرنگ کی گئی جس سےاے۔ٹی۔ایس کے 3 اہلکار زخمی ہوئےجبکہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران پشاور کے دو ڈاکو واجد اور ارشد عرف خٹکے ہلاک ہوئے تھے جنکا تعلق بلال ثابت گینگ سےہی تھادوسری جانب بلال ثابت تاحال فرار ہے جسکی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس کی ٹیمیں مسلسل مصروف عمل ہیں گینگ کے سرغنہ اور ساتھیوں کی گرفتاری کی صورت میں مزید اہم انکشافات سامنے آسکتے ہیں
0 Comments