اسلام آباد ،آئی جی محمد احسن یونس نے شہداء کی فیلیمز اور بچوں کے ساتھ اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ،آئی جی محمد احسن یونس نے شہداء کی فیلیمز اور بچوں کے ساتھ اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

 

مجھ سمیت اسلام آباد پولیس کا ہرافسر آپکا خادم ہے ہماری خوشی ہے اور آپ کا ہر غم ہمارا غم ہےمحمد احسن یونس کی شہداء کی فیلیمز اور بچوں سے گفتگو 



شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر اپنی جان کی قربانی دینے والے پولیس افسران ہمارے سروں کا تاج ہیں ہر ممکن شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا ،ائی جی اسلام اسلام 
  

اسلام آباد (کرائم رپورٹر ) نئے تعینات ہونے والے انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد احسن یونس نے اپنے عہدے کا چارج شہداء کے بچوں اور فیملیز کے ساتھ گزشتہ روز سنبھال لیا اس موقع پر انہوں نے شہداءکی فیملیز کو کہا کہ میں جو آج اس عہدہ پر پہنچا ہوں وہ آپ کی دعاوں کی بدولت ہےمجھ سمیت اسلام آباد پولیس کا ہر افسر آپ کا خادم ہے آپ جیسے  بچوں کا خیال رکھنا ہمارا بنیادی فرض ہے آپ کی خوشی ہماری خوشی ہے اور آپ کا ہر غم ہمارا غم ہے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر اپنی جان کی قربانی دینے والے پولیس افسران ہمارے سروں کا تاج ہیں آخر میں آئی جی اسلام آباد نے شہداءکی فیملیز کے ساتھ اپنا ذاتی موبائل نمبر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو کسی بھی وقت ہماری ضرورت ہوتو مجھے بلاجھجک فون کر سکتے ہیں آپ کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں گےمزید انھوں نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کی بھی جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ترجیحات ہیں 


Post a Comment

0 Comments