محفوظ شہید ویلفیر فاونڈیشن کا رمضان مبارک کے حوالے سے سالانہ اجلاس

Breaking News

6/recent/ticker-posts

محفوظ شہید ویلفیر فاونڈیشن کا رمضان مبارک کے حوالے سے سالانہ اجلاس




اجلاس کی صدارت سید شبیر حسین شاہ گیلانی نے کی جس میں ویلفیر کے ممبران راجہ سجاد ،ملک ثاقب محمود ایڈووکیٹ ،سید ظاہر کاظمی مرزا تنویر سمیت دیگر نے شرکت کی 




یکم رمضان سے تقریبا پانچ سے چھ دن قبل رمضان پیکج کی  تقسیم کا عمل مکمل کر دیا جائے ،چئیرمین ویلفیر سید شبیر حسین شاہ گیلانی 



اسلام آباد (نظام عدل نیوز)محمد محفوظ شہید نشان حیدر ویلفیر فاونڈیشن زیر صدارت چیئرمین ویلفیر سید شبیر حسین شاہ گیلانی کے تین روز قبل  اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس محفوظ شہید ویلفیر فاونڈیشن کے سیکرٹری جنرل شاہد محمود کے گھر گاؤں پنڈملکاں میرا میں منعقد کیا گیا جس میں ویلفیر کے ممبران جن میں راجہ سجاد ،ملک ثاقب محمود ایڈووکیٹ ،سید ظاہر حسین کاظمی مرزا تنویر  سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہ رمضان میں ویلفیر سے ملحقہ علاقہ کے رجسڑڈ  مستحق خاندانوں میں رمضان پیکج تقسیم کیا جائے گا منعقدہ اجلاس میں چیئرمین ویلفیر پیر سید شبیر حسین شاہ گیلانی کی طرف سے اس عمل کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا کہ  یکم رمضان سے تقریبا پانچ سے چھ دن قبل رمضان پیکج کی  تقسیم کا عمل مکمل کیا جائے اجلاس میں عید کے موقع پر مقامی سطح پر  پوٹھوہاری ثقافتی میلے کے انعقاد بارے بھی مشاورت کی گئی تاہم اس حوالے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکا

Post a Comment

0 Comments