راولپنڈی ،اے ٹی ایم مشینوں کو ڈیوائسز لگا کر اکاونٹ کا صفایا کرنے والا گروہ گرفتار

Breaking News

6/recent/ticker-posts

راولپنڈی ،اے ٹی ایم مشینوں کو ڈیوائسز لگا کر اکاونٹ کا صفایا کرنے والا گروہ گرفتار


 


ایف آئی اے راولپنڈی نے گروہ کے تین سگے بھائیوں جنھوں نے  غیرملکیوں سے ٹریننگ حاصل کررکھی تھی  ٹیکسلا سے گرفتار کرلیا ہے 


گروہ کا نیٹ ورک  برازیل سے آپریٹ ہورہا ہےغیر ملکی پاکستان آکر انکو  ٹریننگ بھی دیتے رہے ہیں ایف آئی اےنے غیر ملکیوں کے حوالے سے بھی تفتیش کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے 





راولپنڈی  (نظام عدل نیوز)ملک بھر میں اے ٹی ایم مشینوں کو ڈیوائسز لگا کر پیسے نکالنے والے بین الاقومی گروہ کا انکشاف راولپنڈی ایف آئی اے نے کاروائی کرتے ہوئے گروہ کے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہےاے ٹی ایم مشینوں کے ساتھ ڈیوائسز لگا کر کارڈز کا ڈیٹا اکٹھا کرتے ہوئے اکاؤنٹ سے رقم نکالنے کا بھی انکشاف کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایف آئی اےراولپنڈی نے اے ٹی ایم مشینوں کے ساتھ ڈیوائسز لگا کر کارڈز کا ڈیٹا اکٹھا کرکے اوکانٹ سے رقم نکالنے والے انٹرنیشنل گروہ کے تین ملزمان جو سگے بھائی بتائے جارہے ہیں انکو گرفتار کرلیا ہے گرفتار ملزمان سے انکشاف ہوا ہے اس گروہ کا نیٹ ورک  برازیل سے آپریٹ ہورہا ہےغیر ملکی پاکستان آکر انکو  ٹریننگ بھی دیتے رہے ہیں دوسری جانب  ایف آئی اے نے غیر ملکیوں کے حوالے سے بھی تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے اندرون ملک بھی اس گروہ کے ساتھ منسلک ملزمان بارے معلومات حاصل کی جارہی ہیں ملزمان پہلے مرحلے میں اے ٹی ایم مشینوں کے ساتھ ڈیوائسز لگا کر کارڈز کا ڈیٹا اکٹھا کرتے تھےجسکے بعد اکٹھا کیا گیا  ڈیٹا بیرون ملک بھجوایا جاتا تھا جسکی مدد سے اکاونٹ سے رقم نکال لیتے تھےگرفتار تینوں ملزمان سگے بھائی ہیں جنکو ٹیکسلا سے گرفتار کیا گیاگرفتار ہونے والوں میں عمران خالد اور فرحان شامل ہیں جنکو غیرملکیوں نے خود آکر ٹریننگ دی تھی

Post a Comment

0 Comments