اسلام آباد،بیوی ، سسر،سالے سمیت چار افراد کا قتل ملزم زخمی حالت میں گرفتار

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد،بیوی ، سسر،سالے سمیت چار افراد کا قتل ملزم زخمی حالت میں گرفتار



اسلام آباد،بیوی ، سسر،سالے سمیت چار افراد کا قتل ملزم زخمی حالت میں گرفتار

واقعہ گزشتہ روز تھانہ آبپارہ کی حدود میں پیش آیا جب رحیم نامی ملزم نےزچہ وبچہ سنٹر میں بیوی سمیت ایک ٹیکنیشن کو قتل کرنے بعد سالے سسر کو بھی قتل کردیا 


مرنے والوں میں شعیب عزیز ، راحیلہ بانو ، عزیزالرحمن اور نعیم اختر شامل ہیں واقعہ خاندانی عداوت کی بنیاد پر پیش آیا پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تفیشن شروع کردی ہے 



اسلام آباد(ظاہر کاظمی نظام عدل نیوز)تھانہ آبپارہ کی حدود میں خاندانی عداوت پر بیوی ، سسر،سالے سمیت چار افراد کو قتل کردیا گیا قتل ہونے والوں میں بیوی ،ساس ،سر اور ایک ٹیکنیشن ہے واقعہ تھانہ آبپارہ کی حدود میں گزشتہ روز پیش آیا ملزم زخمی حالت میں پولیس نے گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق  گزشتہ روز تھانہ آبپارہ کی حدود میں خاوند نے اپنی بیوی سمیت چار افراد قتل کردیا دیا ملزم رحیم نامی نے پہلے  زچہ و بچہ سینٹر میں جاکر اپنی بیوی سمیت ایک ٹیکنیشن پر فائرنگ کرتے ہوئے قتل کردیا بعد میں ملزم نے سسرال جاکر اپنی  سسر اور سالے کو بھی گولیوں کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کردیا تاہم ملزم  فرار ہونے کی کوشش میں تھا کہ ایک پڑوسی کے ہاتھوں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا بعد ازاں پولیس کو اطلاع دی گئی اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر چار افراد کے قاتل کو گرفتار کرتے ہوئے اسکے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ابتدائی اطلاع کے مطابق خاندانی عداوت کی بنیاد پر واقعہ پیش آیا قتل ہونے والوں میں شعیب عزیز ، راحیلہ بانو ، عزیزالرحمن اور نعیم اختر شامل ہیں

Post a Comment

0 Comments