ای سی ایل سے نام نکلتے ہی آصف زرداری نجی طیارے سے دبئی پہنچ گئے

Breaking News

6/recent/ticker-posts

ای سی ایل سے نام نکلتے ہی آصف زرداری نجی طیارے سے دبئی پہنچ گئے


ای سی ایل سے نام نکلتے ہی آصف زرداری نجی طیارے سے دبئی پہنچ گئے


https://www.nizam-e-adal.com/


اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل ) سے نام نکلنے کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری نجی طیارے سے رات گئے دبئی  پہنچ گئے ۔روزنامہ جنگ کے مطابق آصف علی زرداری اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انہوں نے ایوان صدر میں اپنے بیٹے اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بطور وفاقی وزیر حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی تھی۔یادرہے کہ ای سی ایل میں نام ہونے کے باعث آصف زرداری پربیرون ملک سفرکرنے پرپابندی عائد تھی۔ اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف اور(ن)لیگ کے رہنما نوازشریف سمیت دیگررہنماوں کے نام بھی ای سی ایل سے نکال لئے گئے تھے۔ 

Post a Comment

0 Comments