شاہ زین بگٹی کے گارڈز کا قاسم سوری پر حملہ بدمعاش وزیروں کے گھٹیا پن کو ظاہر کرتا ہے: علی زیدی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے شاہ زین بگٹی کے گارڈز کا قاسم سوری پر حملہ بدمعاش وزیروں کے گھٹیا پن کو ظاہر کرتا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق آج صبح سویرے کے وقت اسلام آباد کی کوہسار مارکیٹ میں ہوٹل پر قاسم سوری اور جمہوری وطن پارٹی کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا تھا۔پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے قاسم سوری کے ساتھ پیش آئے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شاہ زین بگٹی کے گارڈز کی جانب سے قاسم خان سوری پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
0 Comments