اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو تیس روز میں پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ
اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو تیس روز میں پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کر دیا ہے۔
عدالت نے الیکشن کمشن کو تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ایک جیسا سلوک کرنے سے متعلق بھی پی ٹی آئی کی درخواست پر نوٹس جاری کردیا ہے۔
پی ٹی آئی کی طرف سے شاہ خاور ایڈووکیٹ پیر کو عدالت میں پیش ہوئے اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بیچ نے نظرثانی کے اپیل کی سماعت کی۔
پی ٹی آئی کے وکیل کا کہنا تھا کہ جسٹس محسن اختر کیانی نے اپنے فیصلے میں اختیار سے تجاوز کیا ہے انھوں نے کہا کہ اس عدالتی فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے ان کے خلاف کارروائی تیز کردی جس سے یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ جیسے پی ٹی آئی کو سنگل آؤٹ کیا جا رہا ہے۔
مختصر سماعت کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سمیت 17 سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 مئی تک جواب طلب کر لیا ہے
0 Comments