نوازشریف کی وطن واپسی کا اعلان
اسلام آباد (نمائیندہ نظام ِعدل) مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف عیدالفطر کے بعد عدالتوں میں اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کرنے کے لیے وطن واپس آ رہے ہیں۔ایکسپریس ٹربیون کے مطابق جاوید لطیف نے بتایا کہ اگر وطن واپسی پر میاں نواز شریف کو گرفتار نہ کیا گیا تو وہ تحریک انصاف کے جلسوں کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کی طرف سے پلان کی گئی ریلیوں کی قیادت کریں گے۔ فی الوقت ان ریلیوں کی قیادت مریم نواز شریف کے ذمے لگائی گئی ہے۔
وفاقی وزیر نے مریم نواز کے ملک سے فرار ہونے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ”اگر مریم نواز کو سعودی عرب جانے کی اجازت ملتی ہے تو وہ سعودی عرب سے وفد کے ساتھ ہی وطن واپس آئیں گی، کیونکہ انہیں یہاں آ کر مسلم لیگ ن کی ریلیوں کی قیادت کرنی ہے۔ “ انہوں نے بتایا کہ مریم نواز اپنی اگلی پارٹی ورکرز میٹنگ رکن صوبائی اسمبلی سیف الملکوک کے حلقے میں کریں گی۔
0 Comments