10 سالہ بیٹی رضیہ سلطانہ کی روداد سن کر آبدیدہ ہو گئےاس موقع پر 10سالہ رضیہ سلطانہ کی طرف سے سابق وزیر اعظم عمران خان سے اپیل

Breaking News

6/recent/ticker-posts

10 سالہ بیٹی رضیہ سلطانہ کی روداد سن کر آبدیدہ ہو گئےاس موقع پر 10سالہ رضیہ سلطانہ کی طرف سے سابق وزیر اعظم عمران خان سے اپیل

10  سالہ بیٹی رضیہ سلطانہ کی روداد سن کر آبدیدہ ہو گئےاس موقع پر 10سالہ رضیہ سلطانہ کی طرف سے سابق وزیر اعظم عمران خان سے اپیل 

اسلام آباد
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی حریت رہنماء یسٰین ملک کی  اہلیہ مشعال ملک سمیت انکی  بیٹی رضیہ سلطانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس وزیراعظم آزاد کشمیر  کا بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیری رہنماء یاسین ملک پر جھوٹے مقدمات کی بنیاد پر 25مئی کو متوقع غیر منصفانہ سزا کے خلاف آزاد کشمیر بھر میں بھرپور احتجاج کا اعلان کیا گی اس ۔موقع پر وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ یاسین ملک کو کشمیریوں کے حقوق کی جنگ لڑنے کی سزا دی جا رہی ہے۔ سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ یاسین ملک پر ہندوستان کے یکطرفہ غیر منصفانہ فیصلے کے خلاف دنیا کے ہر فورم پر احتجاج کریں گے۔ یاسین ملک پر بنائے گئے کیسز جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ ہندوستانی سرکار چنگاری سے نہ کھیلے، یاسین ملک عام آدمی نہیں، اسکی آواز دبانے کی کوشش خطے میں آگ لگا سکتا۔ چائے والا مودی یاد رکھے کہ سب سے بہترین چائے پاکستان کی ہے جس کی سب سے زیادہ مشہوری بھی ہندوستان نے ہی کی ہے۔ رضیہ سلطانہ یاسین ملک کی نہیں پاکستان اور مسلم امہ کی دختر ہے۔ سردار تنویر الیاس خان نے اس موقع پر یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کو پیر کے روز قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر کے اجلاس میں بطور مہمان خاص شرکت کی دعوت بھی دی۔ وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان یٰسین ملک کی 10  سالہ بیٹی رضیہ سلطانہ کی روداد سن کر آبدیدہ ہو گئےاس موقع پر 10سالہ رضیہ سلطانہ کی طرف سے سابق وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی گئی کہ وہ 25تاریخ کو ہونے والی لانگ مارچ کو دو دن آگئے لے جائیں اور میرے والد کو بچانے کے لیے جدوجہد کریں

Post a Comment

0 Comments