کوٹلی ستیاں کوٹلی ستیاں کے نواحی علاقے سیلہ سیداں سے ایک ہفتہ قبل ملنے والی لڑکی کی نعش کی شناخت ہو گئی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

کوٹلی ستیاں کوٹلی ستیاں کے نواحی علاقے سیلہ سیداں سے ایک ہفتہ قبل ملنے والی لڑکی کی نعش کی شناخت ہو گئی

کوٹلی ستیاں کوٹلی ستیاں کے نواحی علاقے سیلہ سیداں سے ایک ہفتہ قبل ملنے والی لڑکی کی نعش کی شناخت ہو گئی 19 سالہ مقتولہ کی شناخت غلام فاطمہ عرف فائزہ دختر سردار تاج محمد کے نام سے ہوئی جو کہ ترلائی کلاں فارم نمبر21کے دفتر میں ملازمت کرتی تھی جس کے اغوا کا مقدمہ سات مئی کو تھانہ شہزاد ٹاؤن اسلام آباد میں والدہ سلمی بی بی سکنہ چورہ محلہ جگیوٹ کی مدعیت میں درج ہوا تھامقتولہ کا 3 سال پہلے نکاح ہوا تھا اور رخصتی نہیں ہوہی اور مقتولہ نے اسلام آباد کورٹ میں خلا کا کیس کیا ہوا تھا.. اور اس کا خاوند کراچی میں معمولی نجی ملازمت کر رہا یے.. مقتولہ مری   کالی مٹی سے آگے ایک گاوں کی ریاہشی تھی.. اور اس کے والد نے دوسری شادی ایبٹ آباد سے کی جس سے یہ بچی پیدا ہوئی. اس کے والد  راولپنڈی میں عملیات کا کام کرتے ہیں ایس ایچ او کوٹلی ستیاں وقاص سفیر نے میڈیا کو بتایا کہ کیس کی تفتیش تھانہ شہزاد ٹاؤن کی پولیس کرے گی مقتولہ کو کھٹیاں قبرستان میں امانتا دفنایا گیا تھا

Post a Comment

0 Comments