اسلام آباد(نظام عدل نیوز /سید ظاہر حسین کاظمی المشہدی ) وفاقی دارالحکومت میں عظیم الشان دینی درسگاہ ادارہ نور الایمان متصل جامع مسجد غوثیہ آئی اینڈ ٹی سنٹر جی نائن ون اسلام آباد کے زیر اہتمام عظیم الشان روحانی مجلس دعا کا انعقاد کیا گیا جس میں میزبانی کے فرائض مدیر اعلیٰ ادارہ ہذا مفتی محمد اسلم ضیائی نےسرانجام دئیے اس موقع پر خصوصی خطاب جگر گوشہ شیخ الحدیث علامہ صاحبزادہ سید حبیب الحق شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے، ہدایت کے سر چشموں سمیت دین اسلام کے فروغ کا بہت بڑا ذریعہ ہیں وہاں پر انسانی فلاح وبہبود کے لیے این جی اوز بھی اپنا اہم کردار ادا کررہی ہیں جنکے پیلٹ فارم سے لاکھوں طلباء و طالبات کو بلامعاوضہ تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے ساتھ ان کو رہائش و خوراک اور مفت طبی سہولت بھی فراہم بھی کی جارہی ہیں انعقاد پذیر ہونے والی اس روحانی مجلس میں کثیر تعداد میں علماء و مشائخ نے شرکت فرمائی جن میں مفتی محمد اقبال نعیمی ،علامہ محمد معروف نقشبندی ،پروفیسر عبدالغفور نجم ،پروفیسر نجم الدین کوکب ،مولانا محمد اعجاز چوراہی ،مفتی عامر شھزاد جلالی ،قاری عبدالعزیزقادری پیر محمد گلزار نقشبندی، راجہ ریاضیت حسین نقشبندی ،مولانا ظہیر احمد قادری ، مولانا قاری عبد السلام جیلانی، مولانا دوست محمد صدیقی ،مولانا شکیل احمد ضیائی ، مولانا قاری محمد عظیم ، قاری منیر احمد،قاری محمد فیاض گولڑوی ،قاری فیاض احمد، د قاری محمد شریف ،قاری غلام رسول چشتی، راجہ نوید احمد نقشبندی ،محمد فاروق چشتی، علامہ حبیب گردیزی ، مفتی آفتاب احمد ضیائی، مفتی اظہر محمود ،قاری منیر احمد رضوی، قاری محمد رمضان رضوی، حافظ عبدالقادر ، مولانا محمد علی تاج ضیائی ،مولانا محمد طاہر ضیائی ،حافظ سائیں محمد حسین ،و دیگر نے شرکت کی
0 Comments