اسلام آباد جماعت اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ہونے والی تاریخی انٹرنیشنل سنی کانفرنس کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد جماعت اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ہونے والی تاریخی انٹرنیشنل سنی کانفرنس کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل


nizam-e-adal



اسلام آباد جماعت اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ہونے والی تاریخی انٹرنیشنل سنی کانفرنس کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل کارکنان اہلسنت میں مذہبی جوش وخروش عروج پر سنی کانفرنس 15مئی کو گلبرک گرین میں صبع دس بجے شروع  ہوگئی تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے نواحی علاقے گاؤں بھمبرتراڑ محبوب چوک گلبرک گرین میں 15مئی اتوار کے روز ہونے والی انٹرنیشنل سنی کانفرنس کے حوالے سےصوبائی  امیر جماعت اہلسنت پاکستان پیر سید شبیر حسین شاہ گیلانی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سنی کانفرنس سے ناموس رسالت سمیت اہلبیت ،صحابہ اکرام اور نظریہ پاکستان کے تحفظ کے مشن کو قوت ملے گی انہوں نے مذید بتایا کہ پاکستان سمیت بیرون ممالک میں  دعوتی سلسلہ مکمل کرلیا گیا ہے اور  انتظامات کو اس وقت حتمی شکل دی جارہی ہےدوسری جانب  کارکنان اہلسنت میں زبردست  مذہبی جوش وخروش دیکھنے کو مل رہا ہے جس سے ظاہر  ہورہا ہے پاکستان بھر کے اضلاع سے بڑی تعداد میں جلوسوں اور ریلیوں کی شکل میں کارکنان اہلسنت اس تاریخی سنی کانفرنس میں  شرکت کریں گئے سنی کانفرنس کےموقع پر گرمی سے بچاؤ کے لیے بہترین  انتظامات کیے جارہے  ہیں کئی ہفتوں سے جاری انتظامات اس وقت آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں منعقدہ انٹرنیشنل سنی کانفرنس میں پاکستان بھر کے علاؤہ  بیرون ممالک سے بھی کثیر تعداد میں علماء ومشائخ کو دعوت دی جاچکی ہے جو سنی کانفرنس کے موقع پر خطاب بھی  کریں گئے اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سخت ترین سیکورٹی انتظامات بھی کیے جارہے ہیں سنی کانفرنس میں شرکت کرنے والوں کی گاڑیوں کی پارکنگ کا وسیع پیمانے پر انتظام کیا گیا اور باقاعدہ طور پر سی سی ٹی وی کمیرے بھی نصب کیے جارہے ہیں جبکہ شرکاء کے لیے لنگر کا بھی خاص طور پر اہتمام کیا جارہا ہےجبکہ انتظامات کوپایہ تکیمل تک پہنچانے کے لیے کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں ہیں جو اپنے فرائض سرانجام دیں گی

Post a Comment

0 Comments