اسلام آباد۔۔
انسپکٹرجنرل آف پولیس اسلام آبادمحمداحسن یونس نے بطور آئی جی اسلام آباداپنے عہدے کاچارج سنبھالنے کے فوری بعد عوام کوعمومی طورپرمہیا کی جانے والی بنیادی سہولیات جن میں کریکٹرسرٹیفیکیٹ کاحصول،کرایہ داران کا اندراج،تصدیق کوائف وچال چلن وغیرہ،شہریوں کی شکایات کابروقت اندراج اوردادرسی وغیرہ شامل ہیں کو جدیددورکے تقاضوں سے مکمل ہم آہنگ کرنے اورپولیس اورعوام کے مابین اعتماد کے رشتہ میں مزید بہتری کے لئے اسلام آباد پولیس انفارمیشن ٹیکنالوجی ٹیم اورپنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے افسران کو خصوصی ٹاسک دیااوران سہولیات کی فراہمی کیلئے متعدد سافٹ ویئرزمتعارف کروائے۔اس سلسلے میں پولیس خدمت مرکز کاقیام عمل میں لایاگیاجس پر 24/7سروسز مہیا کی جا ری ہیں نیزشہری گھر بیٹھے آن لائن سہولت سے فائدہ اٹھاکریہ سہولیات بھی حاصل کرسکیں۔ان سافٹ ویئرزکے استعمال کنندگان کی مانیٹرنگ کیلئے ٹیکنیکل مانیٹرنگ سنٹرقائم کیاگیاجہاں24گھنٹے پولیس خدمت مراکزاورتھانہ جات کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔پولیس خدمت مرکز کے قیام سے اب تک 41,831شہریوں نے استفادہ حاصل کرتے ہوئے کریکٹرسرٹیفیکیٹ،گاڑی کوائف کی تصدیق، کرایہ داروں کی رجسٹریشن،پولیس ویریفیکیشن،گمشدگی رپورٹس،فارنر رجسٹریشن،گھریلوں ملازمین کی رجسٹریشن کی سہولیات حاصل کیں۔اسی طرح 65,885متاثرہ شہریوں نے کمپلینٹ منیجمنٹ سسٹم سافٹ ویئرکے ذریعے اپنی شکایات درج کروائیں۔ جن میں سے 99فیصدشکایات پر پولیس نے میرٹ پرفوری ایکشن لیااورسائلین کی قانون کے مطابق دادرسی یقینی بنائی گئی۔تھانے جانے والے سائلین کوبہترین ماحول فراہم کرنے کی غرض سے تھانہ کے انٹری پوائنٹس پر پولیس گائیڈزاوراسقبالیہ پر فرنٹ ڈیسک افسران تعینات کیے گئے ہیں۔جوڈائریکٹ باڈی کیم کیمروں،اورلائیو آڈیو،ویڈیوفرنٹ ڈیسک کیمروں سے ٹیکنیکل مانیٹرنگ سنٹرسے منسلک ہیں۔اورتمام امور/مراحل پرباقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔درج بالا سافٹ ویئرز کے ذریعے پولیس سے رجوع کرنے والے سائلین سے روزمرہ کی بنیاد پر باقاعدگی سے ریکارڈڈ فیڈبیک لیاجاتا ہے۔اورمزیدبہتری کیلئے عوام کی طرف سے دی جانے والی آراکواہمیت دی جاتی ہے اورفوری مناسب اقدامات اٹھائے جاتے ہیں۔مانیٹرنگ سنٹرکے ذریعے لیے گئے فالواپ کے مطابق 90فیصد عوام/سائلین نے پولیس کی طرف سے مہیاکردہ سروسز پر اپنے بھرپوراطمینان اوراعتمادکااظہارکیاہے۔آئی جی اسلام آباد نے ان پروجیکٹس کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے اور کاوشوں پر اے آئی جی ڈاکٹر فہد حسین اور ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی امتیاز حسین شاہ کو تعریفی اسناد دیں اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
0 Comments