ہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت ) فیڈرل گورنمنٹ کی طرف سے پٹواریوں کی بھرتی کےلیے رولز نہ بنانے پر سیکرٹری وزارت داخلہ کو طلبی کا نوٹس جاری

Breaking News

6/recent/ticker-posts

ہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت ) فیڈرل گورنمنٹ کی طرف سے پٹواریوں کی بھرتی کےلیے رولز نہ بنانے پر سیکرٹری وزارت داخلہ کو طلبی کا نوٹس جاری

ہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت ) فیڈرل گورنمنٹ کی طرف سے پٹواریوں کی بھرتی کےلیے  رولز نہ بنانے پر سیکرٹری وزارت داخلہ کو طلبی کا نوٹس جاری 
 
 
اسلام آباد(سید ظاہر حسین کاظمی ) ہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت  ڈپٹی کمشنر ،کلکٹر اسلام آباد کی  ذاتی حثیت سے عدالت میں پیشگی ،پچھلے پندرہ سالوں سے پٹواریوں کی بھرتی کے لیے فیڈرل گورنمنٹ نے ابھی تک رولز کیوں نہیں بنائے،عدالت نے سکیرٹری وزارت داخلہ کو ذاتی حثیت سے  پیش ہونے کے لیےنوٹس جاری کردیا   تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز  ہائیکورٹ میں جسٹس  محسن اختر کیانی نے توہین عدالت کیس کی سماعت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو  سے پوچھا کہ تاحال عدالت کے احکامات کے باوجود پٹوار کورس کے حامل مقامی درخواست گزاروں کو جنکے نام ضلعی انتظامیہ کے رجسڑڈ میں موجود ہیں انکو بھرتی کیوں نہیں کیا جارہا ہے جس پر ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن اور کلکٹر اسلام آباد امتیاز جنجوعہ کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ پٹواریوں کی بھرتی کے رولز کا ڈرافٹ بنا کر منسٹری کو بھیجا ہوا ہے جسکی ایپمرول ابھی تک نہیں ہوئی جسکی وجہ سے نئے پٹواریوں کی بھرتی کا عمل التواء کا شکار ہے جس پر عدالت نے سیکرٹری وزارت داخلہ  کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پیشگی پر ذاتی حثیت سے پیش ہونےکا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وہ عدالت کو بتائیں کہ پچھلے پندرہ سالوں سےاسلام آباد میں پٹواریوں کی کوئی بھرتی نہیں ہو سکی عدالت نے ڈی سی اسلام آباد اور کلکٹر سے پوچھا کہ پچھلے دس سالوں سے پٹواریوں کی تعلیمی اسناد سمیت انکے پٹوار کورس کے سرٹیفیکٹس کی ویری فیکیشن بھی نہیں کرائی جاسکی ہے جس کو جلد مکمل کیا جائے جس پر ڈی سی اسلام آباد نےعدالت کو یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ جلد انکی تعلیمی اسناد کی ویری فیکیشن کا عمل بھی مکمل کرتے ہوئے عدالت میں پیش کرے گی  دوسری جانب عدالت نے  ڈپیٹیشن پر آئے ہوئے پٹواریوں کے حوالے سے پوچھا جس پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ عدالت کے سابقہ حکم کی پیروی کرتے ہوئے  ڈپیٹیشن پر آئے پٹواریوں کو واپس بھیج دیا گیا تھا ڈی سی اسلام آباد نے عدالت کو مذید بتایا کہ اسلام آباد کے 25پٹوار سرکل ایسے ہیں جہاں پٹواریوں کی پوسٹیں خالی ہیں دو سےتین پٹواری ایسے موجود ہیں جو ضرورت کے وقت تین پٹوارسرکلز میں کام کرتے ہیں جیسے ہی نئے پٹواریوں کی بھرتی کا عمل مکمل ہوگا انکو بھی واپس بھیج دیا جائے گا

Post a Comment

0 Comments