کیپیٹل پولیس کا ایک اور انقلابی قدم۔وفاقی وزیرداخلہ کی منظوری سے ماحول دوست اور توانانی کی بچت کا ایک نیا پراجیکٹ لانچ

Breaking News

6/recent/ticker-posts

کیپیٹل پولیس کا ایک اور انقلابی قدم۔وفاقی وزیرداخلہ کی منظوری سے ماحول دوست اور توانانی کی بچت کا ایک نیا پراجیکٹ لانچ


وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ویژن ٹرن اراونڈ(Turn aroun)پاکستان کے تحت اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ایک اور انقلابی قدم۔وفاقی وزیرداخلہ کی منظوری سے ماحول دوست اور توانانی کی بچت کا ایک نیا پراجیکٹ لانچ کیا جا رہا ہے جس کے تحت اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے تمام تھانہ جات، دفاتر، لائنز، سیف سٹی اور دیگر تنصیبات اور آلات کو Efficient energyپر منتقل کیا جا رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف کیپیٹل پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے ساتھ نیشنل انرجی ایفیشینسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی (NEECA)کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر سردار معظم کی اہم ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان شہباز شریف کے ویژن ٹرن اراونڈ پاکستان کے تحت وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا ءاللہ کی منظوری سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس ایک انقلابی قدم لینے جا رہی ہے جس کے تحت اسلام آباد کیپیٹل پولیس ماحول دوست اور توانانی کی بچت کا ایک اہم پراجیکٹ متعارف کررہی ہے ۔ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے تمام تھانہ جات ، لائنز ، سیف سٹی ، دفاتراور دیگر تنصیبات و آلات کو Efficient Energyپر منتقل کیا جارہا ہے ۔ ملاقات کے دوران اس حوالے سے تمام جزیات زیر بحث آئیں ۔ اس پراجیکٹ پر ڈائریکٹر جنرل پلاننگ پالیسی انوویشن پروگرام منیر احمد کی سربراہی میں سروے شروع ہو چکا ہے اور ٹیم نے بھی مختلف جگہوں کا دورہ کرلیا ہے ۔ اس منصوبے کے تحت تمام آلات سولرسسٹم پر منتقل کئے جائیں گے ۔ اس سارے پراجیکٹ کا اصل مقصد ہے کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس بھی ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے ۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ آئی جی اسلام آباد نے رواں ماہ گاڑیوں کے فیول کوٹے میں کمی کے بھی احکامات جار ی کے تھے جس سے ماہانہ تقریباً ایک کروڑ روپے کی بچت ہو گی ۔ اسلام آباد کیپیٹل پولیس ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے اور وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار اد اکرے گی ۔

Post a Comment

0 Comments