ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سےتمام جاری اسحلہ کیری پرمٹس کینسل کردئیے نوٹیفکیشن جاری

Breaking News

6/recent/ticker-posts

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سےتمام جاری اسحلہ کیری پرمٹس کینسل کردئیے نوٹیفکیشن جاری

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد  عرفان نواز میمن نے ضلعی انتظامیہ  کی طرف سےتمام جاری اسحلہ کیری پرمٹس کینسل کردئیے نوٹیفکیشن جاری  



شہری  اصل لائسنس کے مطابق اسحلہ ساتھ رکھ سکتے ہیں تاہم دفعہ 144میں اسحلہ ساتھ رکھنے پر پابندی ہوگی ،نوٹیفکیشن 




ڈی اسلام آباد کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن انسپکٹر جنرل پولیس ،سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ، سینئر سپرنٹنڈنٹ ٹریفک پولیس ودیگر کوارسال کر دیا گیا 



اسلام آباد (سید ظاہر حسین کاظمی نظام عدل نیوز )ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری تمام اسحلہ لائسنس کےلیے کیری پرمٹ کو معطل  ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی طرف گزشتہ روز باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ڈی سی  اسلام آباد کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اپنی حفاظت کے لیے اسحلہ ساتھ رکھنے والوں کے لیے انکے پاس ذاتی اصل لائسنس ہونا ضروری ہے جسکا نمبر اسحلہ پر موجود ہو تاہم دفعہ 144کے نفاذ جس میں اسحلہ ساتھ رکھنے پر پابندی لگائی گئی ہو اس وقت کوئی شہری اپنے ساتھ  اسحلہ نہیں رکھ سکے گا دوسری جانب جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144کے نفاذ میں اگر اسحلہ ساتھ رکھنے پر پابندی نہیں لگائی ہے تو اس وقت شہری اپنے اصل لائسنس کے ساتھ اسحلہ ساتھ رکھ سکتے ہیں لیکن نمائش کی اجازت نہیں ہوگی جاری ہدایت کی خلاف ورزی پر کاروائی کی جائے گی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن انسپکٹر جنرل پولیس ،سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس اسلام آباد، .  سینئر سپرنٹنڈنٹ ٹریفک پولیس اسلام آباد، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ( آئی سی ٹی)ودیگر کو نوٹیفکیشن ارسال کردیا گیاہےتاکہ اس پر عمل درآمد یقینی بنایا جاسکے

Post a Comment

0 Comments